آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کریں گے کیونکہ کمنز کے زخمی ہونے کے باعث ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں: جب میں اسٹیو اسمتھ کپتان ہونگے جبکہ شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، اسکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگٹ، مچل اسٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدیرالڈ، جوش ہیزل ووڈ، بیو ویبسٹر اور ٹریوس ہیڈ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
ایشز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ جو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوگی۔
آسٹریلوی ٹیم کے مطابق اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے جوانوں کو بھی اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع دیا گیا ہے، تاکہ ٹیم مضبوط و منظّم منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترے۔
دیکھیں: ایشز سیریز کے آغاز سے قبل ہی آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پہلے ٹیسٹ سے باہر