پاکستان اور چین نے افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والی کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز اور ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

June 2, 2026

حزب التحریر ولایتِ افغانستان نے روس کے ساتھ حالیہ عسکری و تکنیکی معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے مفادات اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔

June 2, 2026

ضلع کرم کے علاقے تھادو اوبو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

June 1, 2026

تجزیہ کار امیر جہانگیر کے مطابق بھارت افغان روابط اور عسکریت پسندی بلوچستان کے معدنی وسائل تک امریکی رسائی اور پاکستان کی جیو اکنامک ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

June 1, 2026

اسلام آباد میں آٹھویں پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد؛ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کلاس نے مشترکہ صدارت کی اور دوطرفہ شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

June 1, 2026

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت؛ عدالتی کارروائی کے التوا پر قانونی و عوامی بحث اور پراسیکیوشن کا تاخیر کے الزامات سے انکار۔

June 1, 2026

سیکیورٹی فورسز نے وانا کیڈٹ کالج میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا، تمام حملہ آور ہلاک

دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرائی ، خوارج اے پی ایس حملے کی طرز پر دہشت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے: آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے وانا کیڈٹ کالج میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا، تمام حملہ آور ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج اےپی ایس میں کیے گئے حملے کی طرز پر دہشت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے

November 10, 2025

سیکیورٹی فورز نے شمالی وزیرستان وانا کیڈٹ کالج میں خود کش حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ  3 دہشتگردوں کو انتظامی بلاک میں محصور کر دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے ھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرائی، پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنایا ، دہشتگرد کالج کی سیکیورٹی کوعبور کرنے میں ناکام رہے ،  بارودی موادسے بھری گاڑی ٹکرانے سے دروازہ مہندم ہو گیا جبکہ ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 دہشتگرد کالج کے اندر داخل ہوئے جنہیں انتظامی بلاک میں محصور کر دیاہے ۔ بعد ازاں آزاد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام حملہ آور خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج اےپی ایس میں کیے گئے حملے کی طرز پر دہشت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، خوارج افغان طالبان کے زیر اثرہیں،  خوارج افغانستان میں اپنے ماسٹرز سے ہدایات حاصل کر رہے ہیں۔

یہ دہشتگردانہ کارروائی افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس ہے، پاکستان دہشتگردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،  خوارج افغان طالبان کے زیر اثرہیں،افغانستان میں ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، کالج میں موجود باقی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، “عزم استحکام”کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری شدت سے جاری ہے۔

ٹی ٹی پی کے ذیلی گروہ “جیشِ ہند” نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ماہرین کے مطابق دہشت گردوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی طرز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم پاکستان کی افغان طالبان کو سخت تنبیہ کے بعد ٹی ٹی پی نے حملہ سے علیحدگی ظاہر کر دی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 زخمی وانا ہسپتال منتقل کیے گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے دوران ایک گاڑی اور آٹو رکشہ بھی متاثر ہوئے۔

طلباء نے حملے کے بعد ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کالج میں زیادہ تر طلبہ مقامی ہیں اور پاک فوج نے جانیں خطرے میں ڈال کر ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ کی مذمت

وزیراعظم شہبازشریف نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کی پذیرائی کی ہے ۔

اوزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میں فتنتہ الخوارج کے 2 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا ، سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم استحکام دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا ، ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دیکھیں: سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن؛ ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک

متعلقہ مضامین

پاکستان اور چین نے افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والی کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز اور ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

June 2, 2026

حزب التحریر ولایتِ افغانستان نے روس کے ساتھ حالیہ عسکری و تکنیکی معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے مفادات اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔

June 2, 2026

ضلع کرم کے علاقے تھادو اوبو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

June 1, 2026

تجزیہ کار امیر جہانگیر کے مطابق بھارت افغان روابط اور عسکریت پسندی بلوچستان کے معدنی وسائل تک امریکی رسائی اور پاکستان کی جیو اکنامک ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

June 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *