طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

لیجنڈری بولی ووڈ اداکار دھرمیندرا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اگرچہ انہوں نے درجنوں یادگار کردار نبھائے، مگر وہ خود بھی مانتے تھے کہ شعلے میں “ویرو” کا کردار ان کے کیریئر کا بہترین کردار تھا۔
لیجنڈری بولی ووڈ اداکار دھرمیندرا 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

دھرمندر کا نام ہمیشہ بھارتی سنیما کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

November 24, 2025

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر ممبئی میں 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اُن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرمندر کا جانا “بھارتی سنیما کے ایک عہد کے اختتام” کے مترادف ہے۔ سادہ مزاجی اور بے ساختہ اداکاری کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے دھرمندر نے اپنے کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا اور عشاق کی ایک نسل کو اپنے فن سے مسحور کیا۔

بلاک بسٹر شعلے میں “ویرو” کے کردار نے انہیں امر کر دیا۔ ایک ایسے کردار کے طور پر جو محبت، شوخی اور بہادری کا امتزاج تھا، دھرمندر نے فلم کو ثقافتی ورثے کا حصہ بنا دیا۔ اُن کے گانے چارٹ پر چھائے رہتے تھے جبکہ ان کی ہیما مالنی کے ساتھ محبت اور شادی کئی برس تک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ “ہی مین آف بولی وڈ” اور “گرم دھرم” کے لقب پانے والے دھرمندر کو دنیا کے خوبصورت ترین مردوں میں شمار کیا جاتا تھا اور ان کے پرستار اُن کی تصاویر سرہانے رکھ کر سوتے تھے۔

انیس سو پینتیس میں پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے گاؤں نصرالی میں متوسط جٹ سکھ گھرانے میں پیدا ہونے والے دھرمندر کا اصل نام دھرام سنگھ دیول تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نویں جماعت میں پہلی فلم دیکھتے ہی انہیں محسوس ہوا کہ “یہ دنیا جنت ہے” اور وہ اس جنت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ فیملی کی مخالفت اور ذمہ داریوں کے باوجود انہوں نے فلم فیئر کے آل انڈیا ٹیلنٹ کنٹسٹ میں حصہ لیا اور جیت کر ممبئی پہنچے—اور پھر ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہو گیا۔

انیس سو ساٹھ میں دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے آغاز کرنے والے دھرمندر نے بمل رائے کی فلم بندنی سے شہرت حاصل کی۔ ابتدا میں رومانوی ہیرو کے طور پر پہچانے گئے، پھر پھول اور پتھر اور میرا گاٶں میرا دیش جیسی فلموں نے انہیں ایک ایکشن اسٹار کے طور پر مضبوط مقام دلایا۔ لمبے، تنومند اور بے خوف دھرمندر اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے لیے مشہور رہے۔ کامیڈی میں بھی ان کا لوہا چپکے چپکے جیسی کلاسک فلموں نے منوایا۔

ستر سے زائد ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے والے دھرمندر کی جوڑی ہیما مالنی کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول رہی، جن سے وہ 1980 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ چند رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ شادی کے لیے انہوں نے مذہب تبدیل کیا، تاہم انہوں نے اس خبر کی ہمیشہ تردید کی۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ 2005 سے 2009 تک بی جے پی کے ٹکٹ پر رکنِ پارلیمنٹ بھی رہے، لیکن پارلیمانی عدم حاضری پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

دھرمندر نے آخری برس تک کام جاری رکھا، اپنے بیٹوں سنی اور بوبی دیول کے ساتھ فلموں میں نظر آئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہے۔ اگرچہ انہوں نے درجنوں یادگار کردار نبھائے، مگر وہ خود بھی مانتے تھے کہ شعلے میں “ویرو” کا کردار ان کے کیریئر کا بہترین کردار تھا۔ فلمی ایوارڈز میں کئی بار نظرانداز کیے جانے کے باوجود انہیں 1997 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2012 میں پدما بھوشن سے نوازا گیا۔

اپنی زندگی کے آخری برسوں تک وہ یہی کہتے رہے کہ انہوں نے کبھی نمبر ون بننے کی خواہش نہیں رکھی، کیونکہ ان کے لیے اصل دولت لوگوں کی محبت تھی۔ “میں یہاں صرف محبت کے لیے آیا تھا، اور مجھے ہر طرف سے محبت ملی۔ اس کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔”

دھرمندر کا نام ہمیشہ بھارتی سنیما کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

دیکھیں: معروف ماہر تعلیم عارفہ سیدا زہرا انتقال کر گئیں

متعلقہ مضامین

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *