افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب کا اسمگل شدہ مال ضبط کر لیا گیا

مزید برآں، ایف ای یو خضدار میں ایک ہینو ٹرک کو قبضے میں لیا گیا، جو 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ خشخاش کے بیج لے جا رہا تھا۔
بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب کا اسمگل شدہ مال ضبط کر لیا گیا

اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

November 30, 2025

کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کلکٹریٹ نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف اپنی سخت کارروائیوں کے دوران گزشتہ ہفتے کے اندر ایک ارب روپے مالیت کی متعدد بڑی کارروائیاں کی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایک بڑی کامیابی کے دوران وندر کے کھُرکھیرہ چیک پوسٹ پر کسٹمز ٹیموں نے ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کی۔

اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی چیک پوسٹ پر ایک اور کارروائی میں افسران نے ایک مسافر بس کو روکا، جو اسمگل شدہ سامان لے جا رہی تھی، اس سامان کی مالیت 7 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

اسپیشل اسمگلنگ پریونشن اسکواڈ نے 4 ریفریجریٹڈ کنٹینرز (ریفَر) بھی قبضے میں لیے، جن میں 76 ٹن اسمگل شدہ انار منتقل کیے جا رہے تھے، ضبط شدہ مال کی نیلامی کی گئی جس سے قومی خزانے میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

اورماڑہ میں کسٹمز ٹیموں نے 2 مسافر بسوں کو روکا، جو 14 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی پی او ایل لے جا رہی تھیں، جب کہ بوانی حب کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران 10 ہزار 650 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔

مزید برآں، ایف ای یو خضدار میں ایک ہینو ٹرک کو قبضے میں لیا گیا، جو 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ خشخاش کے بیج لے جا رہا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ کامیاب کارروائیاں ایف بی آر کے اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم، سرحدی نگرانی کو مضبوط بنانے، قانونی تجارت کے تحفظ اور قومی معیشت کو محفوظ رکھنے کے پختہ ارادے کا ثبوت ہیں۔

دیکھیں: ملک کے 20 پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان کے اضلاع، رپورٹ میں انکشاف

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *