امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغانستان میں وزارتِ امر بالمعروف کے ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ فریڈم فرنٹ نے ذمہ داری قبول کر لی

افغانستان کے صوبہ فاریاب کے دارالحکومت میمنہ میں وزارتِ امر بالمعروف کے مرکزی دفتر پر حملے کی ذمہ داری مزاحمتی گروہ افغانستان فریڈم فرنٹ نے قبول کی ہے۔ گروہ کا دعویٰ ہے کہ حملے میں طالبان کے دو اہلکار ہلاک اور صوبائی سربراہ زخمی ہوا ہے

دوسری جانب افغان طالبان نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اس حملے کو ایک ناکام کوشش قرار دیا ہے

December 3, 2025

طالبان حکومت کے خلاف سرگرم مسلح گروہ افغانستان فریڈم فرنٹ نے افغان طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مذکورہ گروہ کے مطابق اس حملے میں طالبان کے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صوبائی وزیر شدید زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات

مسلح گروہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے دفتر پر حملہ اتوار کی شام عین اس وقت کیا گیا جب طالبان سیکیورٹی اہلکار عمارت سے باہر نکل رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کارروائی افغان طالبان کی جانب سے عوام کی تذلیل اور خواتین پر سخت پابندیوں کے ردعمل میں تھی۔ مسلح گروہ کے مطابق طالبان اہلکار میمنہ شہر بھر میں گشت کے دوران خواتین کو ہراساں کرتے ہیں اور شہریوں بے وجہ پریشان بھی کرتے ہیں۔

افغان طالبان کا ردعمل

افغان طالبان نے امر بالمعروف ونہی عن المنکر دفتر پر حملے کی تفصیلات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلح شخص نے دفتر کے باہر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی، جسے موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔ نیز وزارت ترجمان نے کسی افغان اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔

مزاحمتی کارروائیاں

مسلح گروہ افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق مذکورہ کارروائی افغان طالبان حکومت کے خلاف جاری جدوجہد کا حصہ ہے۔ خیال رہے کہ اس گروہ نے ایک سال کے دوران کابل، تخار، کاپیسا اور بدخشان سمیت متعدد صوبوں میں اسی نوعیت کے حملے کیے ہیں جنہیں مزاحمتی گروہ افغانستان کی جدوجہد آزادی قرار دیتا ہے۔

مقامی مصدقہ ذرائع کے مطابق حملے کے وقت وزارت کے کمپاؤنڈ کے قریب شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں اور ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے تاہم افغان طالبان کی جانب سے میڈیا پر کنٹرول کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق مشکل ہے۔

دیکھیں: افغان سرحد سے فائرنگ، تاجکستان میں مزید 2 چینی شہری ہلاک

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *