کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری کی شمولیت نے افغان حکومت کے بیانات اور زمینی حقائق کے مابین موجود تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 19, 2026

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

پاکستان اور ترکی نے توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے لیے پانچ مفاہمتی یادداشتیں پر دستخط کردیے

پاکستان اور ترکی نے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرتے ہوئے دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، مشترکہ تجارتی کمپنی اور توانائی انفراسٹرکچر میں تعاون پر بھی اتفاق کیا

دونوں ممالک نے پیٹرولیم کی خریداری کے لیے مشترکہ کمپنی قائم کرنے پر اتفاق کیا اسی تناظر میں ترک پیٹرولیم کا دفتر اسلام آباد میں کھولا جا رہا ہے۔

December 4, 2025

پاکستان اور ترکیہ نے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ترکی کی جانب سے پاکستان کے دورے پر موجود ترک وزیر الپ ارسلان بائرقدار نے کیے جبکہ اس تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر توانائی اویس لغاری بھی موجود تھے۔

اہم معاہدے اور منصوبے

مفاہمتی یادداشتوں میں ایسٹرن آف شور انڈس سی، زیارت نارتھ بلاک، سکھپورٹو بلاک، ڈیپ سی بلاک اور آف شور ڈیپ ایف بلاک کے لیے پیٹرولیم کنسیشن معاہدے شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 2022 میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا جبکہ 2024 میں یہ تجارت 1.4 ارب ڈالر رہی۔

سرمایہ کاری

ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بائرقدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش، توانائی انفراسٹرکچر اور معدنیات کے شعبے میں نئے منصوبے شروع کرنا چاہتا ہے۔ ترک وفد نے وزیرِ پیٹرولیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ترک پیٹرولیم کا دفتر کھولا جا رہا ہے، جس میں دس ترک شہری مقامی افراد کے ساتھ مل کام کریں گے۔ دونوں ممالک نے پیٹرولیم کی خریداری کے لیے مشترکہ تجارتی کمپنی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دیکھیں: زلمے خلیل زاد کو افغان انٹیلیجنس ایجنسی نے پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال کیا؛ امر اللہ صالح

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری کی شمولیت نے افغان حکومت کے بیانات اور زمینی حقائق کے مابین موجود تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 19, 2026

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *