اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوستی جیسے عظیم رشتے کو مزید مضبوط، مستحکم اور دنیا کے لیے قابلِ رشک بنانے کے لیے بھرپور اور پرجوش انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاک چین تعلقات سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کمیٹی نے اس تاریخی موقع کو زبردست انداز میں اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔
دیکھیں: چینی شہریوں کو طالبان اور دیگر افغان گروہوں سے شدید خطرات لاحق ہیں؛ این ایم ایف کا دعویٰ