اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی۔ تین دن کی مسلسل نگرانی کے بعد کی گئی اس کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

July 18, 2026

بھارتی خلائی ادارے اسرو سے 120 سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے قواعد سخت کر دیے۔ نجی خلائی شعبے کی تیزی سے ترقی اور بہتر معاوضوں کے باعث ماہر سائنسدان سرکاری ادارہ چھوڑنے لگے۔

July 18, 2026

سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کورائی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب خارجی کمانڈر خالد کو ہلاک کر دیا، جو کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

July 18, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

July 18, 2026

پاک افغان سرحدی علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں ترک نژاد داعش کمانڈر گرفتار؛ ترکی منتقل

ماہر افغان امور سلمان جاوید نے ایچ ٹی این اردو سے گفتگو میں کہا کہ یہ کاروائی ظاہر کرتی ہے کہ داعش اب بھی افغانستان میں باقاعدہ سرگرم ہے اور بھرتیوں سے لے کر کاروائیوں تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ داعش اب بھی نہ صرف خطے اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے بلکہ دیگر کئی شدت پسند تنظیموں کی طرح افغانستان کو اپنا مسکن بنائے ہوئے ہے۔
پاک افغان سرحدی علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں ترک نژاد داعش کمانڈر گرفتار؛ ترکی منتقل

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خطے میں داعش خراسان کے خلاف جاری انٹیلی جنس دباؤ میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

December 23, 2025

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں ترک انٹیلی جنس اور افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے مشترکہ آپریشن کے دوران داعش خراسان کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والا شدت پسند ترک نژاد بتایا جا رہا ہے جسے بعد ازاں ترکی منتقل کر دیا گیا۔ ترک سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مہمت گورین کے نام سے ہوئی ہے، جو داعش کے نام نہاد اعلیٰ رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔

ترک حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے تحت عمل میں لائی گئی، جس میں ترک انٹیلی جنس ادارے نے افغان جی ڈی آئی کے ساتھ قریبی تعاون کیا۔ مہمت گورین کو پاکستان۔افغانستان سرحدی پٹی میں ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ مبینہ طور پر داعش خراسان کے لیے نیٹ ورکنگ، بھرتی اور آپریشنل منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے سخت سیکیورٹی میں ترکی منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خطے میں داعش خراسان کے خلاف جاری انٹیلی جنس دباؤ میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کمانڈر کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد اور رابطوں کی تفصیلات بھی ملی ہیں، جن کی بنیاد پر مزید گرفتاریوں اور نیٹ ورک کے انکشافات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ حالیہ مہینوں میں ترک انٹیلی جنس کے تعاون سے ہونے والی دوسری بڑی گرفتاری بتائی جا رہی ہے، جس میں پاکستان کا بالواسطہ کردار زیرِ بحث ہے۔ اس سے قبل بھی ایک ہائی پروفائل داعش سے وابستہ فرد کی گرفتاری سامنے آ چکی ہے، جس نے علاقائی اور عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں کیسز ایک وسیع تر انٹیلی جنس تعاون کا حصہ ہیں، جس کا مقصد سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑنا ہے۔

ماہر افغان امور سلمان جاوید نے ایچ ٹی این اردو سے گفتگو میں کہا کہ یہ کاروائی ظاہر کرتی ہے کہ داعش اب بھی افغانستان میں باقاعدہ سرگرم ہے اور بھرتیوں سے لے کر کاروائیوں تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ داعش اب بھی نہ صرف خطے اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے بلکہ دیگر کئی شدت پسند تنظیموں کی طرح افغانستان کو اپنا مسکن بنائے ہوئے ہے۔

سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق ترک انٹیلی جنس، افغان اداروں اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون داعش خراسان کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس سے متعلق مزید اہم تفصیلات اور ممکنہ تصاویر آئندہ دنوں میں سامنے لائی جائیں گی، جو داعش کے علاقائی نیٹ ورک کی اصل ساخت کو مزید واضح کر سکتی ہیں۔

دیکھیں: طالبان کا نظم اور افغانستان کا غیر یقینی مستقبل

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی۔ تین دن کی مسلسل نگرانی کے بعد کی گئی اس کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

July 18, 2026

بھارتی خلائی ادارے اسرو سے 120 سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے قواعد سخت کر دیے۔ نجی خلائی شعبے کی تیزی سے ترقی اور بہتر معاوضوں کے باعث ماہر سائنسدان سرکاری ادارہ چھوڑنے لگے۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *