قومی مزاحمتی محاذ نے قندوز میں ہدفی کارروائی کرتے ہوئے دو طالبان اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا، جن میں ضلع ششم کے امیر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی قندوز شہر کے ضلع ششم بندر امام صاحب میں کی گئی ہے جس کا مقصد افغان طالبان کے ضلعی امیر کو نشانہ بنانا تھا۔ کارروائی کے دوران قومی مزاحمتی محاذ نے عام شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا۔
۲ طالب تروریست در حمله مقاومتگران در کندز کشته شدند و ۳ طالب دیگر زخمی شدند.
— National Resistance Front of Afghanistan (@NRFafg) December 22, 2025
نیروهای جبهه مقاومت ملی، شب گذشته، ۳۰ قوس ۱۴۰۴، بر ملیشههای گروه تروریستی طالبان در ولایت کندز حمله کردند که در نتیجه آن ۲ عضو این گروه تروریستی از پا در آمدند و سه عضو دیگر این گروه به شمول آمر حوزه…
قومی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ایسی ہدفی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ افغان سرزمین اور اور عوام کو طالبان کے زیرِ تسلط نظام سے آزاد کرایا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔