اسرائیلی افواج نے لبنان میں ایران کی قدس فورس کے سینئر کمانڈر حسین محمود مرشاد الجوہری کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کمانڈر حسین محمود مرشاد الجوہری قدس فورس کی یونٹ 840 کے اہم رکن تھے اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کے تحت سرگرم تھے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر الجوہری لبنان کے شہر انصاریہ کے قریب مارے گئے، جہاں ان کی موجودگی اور سرگرمیوں کی باقاعدہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے نگرانی کر رہی تھی۔
Reuters reports that Israeli forces have killed a senior commander of Iran’s Quds Force in Lebanon.
— TOLOnews English (@TOLONewsEnglish) December 25, 2025
The commander, Hussein Mahmoud Marshad al-Jawhari, was identified by the Israeli military as a key operative in Unit 840 of the Quds Force.
He was operating under the Islamic… pic.twitter.com/yvegBPsVbo
اسرائیلی فوج نے اس کارروائی کو قدس فورس کی سرگرمیوں اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کارروائی سے مشرقِ وسطیٰ میں خطے کے سیاسی اور سیکیورٹی توازن پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے فوجی نیٹ ورک پر نگرانی اور کارروائیاں جاری رہنے کا امکان ہے۔