امارتی اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حماس کے عسکری وِنگ کتائب القسام کے ترجمان حذیفہ الکحلوت (المعروف ابو عبیدہ) اور دیگر کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
امارتِ اسلامیہ افغانستان کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عبیدہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر انتہائی دکھ بھری ہے، جس کا باقاعدہ اعلان حماس کی جانب سے کیا گیا۔ طالبان نے اپنے بیان میں ابو عبیدہ سمیت شہداء کو راہِ حق کا کامیاب مسافر قرار دیتے ہوئے اپنے عظیم مقصد کو پانے والا قرار دیا گیا۔
امارتِ اسلامیہ افغانستان نے تحریکِ حماس، شہیداء کے اہلِ خانہ اور ان کے رفقاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شہداء کے مقدس خون کی برکت سے سرزمینِ فلسطین صہیونی قبضے اور ظلم سے آزاد ہو گی۔ نیز بیان کے اختتام پر فلسطین کی آزادی اور ظالموں کی ناکامی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
دیکھیں: حماس نے اپنے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا باضابطہ اعلان کردیا