بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کردی گی، نماز جنازہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائز ڈاکٹر یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نمائندگی کی۔
تفصیلات کے مطابق خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش بھر سے ہزاروں افراد ڈھاکا پہنچے، مانک میاں ایونیو میں لوگوں کا ہجوم تھا، بنگلا دیش بھر میں سوگ کا عالم ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے۔
سیکیورٹی کیلئے 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے، بی این پی کے کارکنوں کی جانب سے کئی شہروں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ خالدہ ضیاء کو ان کے شوہر سابق صدر ضیاء الرحمان کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
دیکھیں: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں