"> لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر آئی ای ڈی حملہ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت آٹھ زخمی - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر آئی ای ڈی حملہ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت آٹھ زخمی

واضح رہے کہ لکی مروت اور گردونواح میں حالیہ عرصے کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں طالبان سے منسلک عناصر اور مقامی قبائل کے درمیان حملوں اور جوابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر آئی ای ڈی حملہ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت آٹھ زخمی

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

January 5, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں لکی سیمنٹ فیکٹری کی مسافر بس کو نشانہ بنانے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، جس کے بعد بس پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بس میں بیگوخیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے، جو معمول کے سفر پر تھے کہ راستے میں حملے کا نشانہ بن گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ لکی مروت اور گردونواح میں حالیہ عرصے کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں طالبان سے منسلک عناصر اور مقامی قبائل کے درمیان حملوں اور جوابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تناظر میں بعض علاقوں میں قبائل نے نام نہاد ’’امن کمیٹیاں‘‘ قائم کر رکھی ہیں، جو دراصل مسلح مقامی ملیشیا پر مشتمل ہوتی ہیں اور اپنے علاقوں کے تحفظ کے دعوے کے ساتھ سرگرم ہیں۔ ان حالات نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

دیکھیں: افغان سرحد بند ہونے سے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال بہتر، دہشت گردی کے واقعات میں 17 فیصد کمی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *