تہران کے ضلع ملارد میں پولیس افسر لیفٹیننٹ کرنل شاہین دہقان کو منگل کے روز دورانِ ڈیوٹی چاقو کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ضلع میں پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں اور بے امنی کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملارد کے مرکزی علاقے میں پھیلنے والے احتجاج کے دوران ایک گروہ نے پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد شاہین دہقان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
شهادت یک مأمور پليس در ملارد
— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) January 7, 2026
سرهنگ دوم شاهین دهقان از مأموران پلیس شهرستان ملاردِ تهران ساعاتی قبل در جریان کنترل ناآرامیها در این شهرستان بر اثر ضربۀ چاقوی اغتشاشگران به شهادت رسید. pic.twitter.com/fXmvDwmxes
ملارد میں بڑھتی ہوئی کشیدگی
ملارد میں گزشتہ ہفتے سے معاشی اور سماجی مسائل کے باعث عوامی احتجاج جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے حالات کو قابو میں لانے کے لیے اضافی فورسز تعینات کی تھیں، جس کے دوران یہ المناک واقعہ پیش آیا۔
دیکھیں: بھارتی فوج کی ضلع کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی