افغانستان میں قومی مزاحمتی محاذ کے جنگجوؤں نے صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف ایک کارروائی کے دوران سات طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔
قومی مزاحمتی محاذ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی بدھ کے روز 17 جدی 1404ھ (7 جنوری 2026) کو شام 6 بج کر 50 منٹ پر شہرِ قندوز کے پہلے سیکیورٹی زون میں واقع چوک کے قریب، سرائے حاجی نازک میر کے سامنے انجام دی گئی۔ کارروائی میں طالبان کی گشت پر مامور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
در عملیات هدفمند رزمندگان جبهه مقاومت ملی، ۷ طالب تروریست در کندز کشته و زخمی شدند.
— National Resistance Front of Afghanistan (@NRFafg) January 9, 2026
نیروهای جبهه مقاومت ملی، چهارشنبه، (۱۷ جدی ۱۴۰۴- ۷ جنوری ۲۰۲۶)، در یک عملیات هدفمند بالای موترهای گزمه گروه طالبان در کندز، ۳ طالب تروریست را از پادرآوردند و ۴ طالب دیگر زخمی شدند.
این عملیات…
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ہدفی حملے کے نتیجے میں تین طالبان جنگجو موقع پر ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے، جبکہ طالبان کی دو فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
قومی مزاحمتی محاذ کے مطابق اس کارروائی کے دوران ان کے جنگجوؤں اور عام شہریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ محاذ نے واضح کیا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کے خلاف اپنی ہدفی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا مقصد افغان عوام اور ملک کو طالبان کے ’’غیر قانونی اور جابرانہ تسلط‘‘ سے نجات دلانا ہے۔
مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف یہ کارروائیاں منظم حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہیں اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔
دیکھیں: طالبان کی جانب سے عوامی مظاہروں پر تشدد کے مبینہ واقعات؛ اے ایف ایف کی شدید مذمت