کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، دونوں فریق کل دوبارہ مذاکرات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی اہم معاملہ بن گئی۔

October 2, 2026

سابق یو این نمائندے رچرڈ بینیٹ پر افغان دہشت گرد نیٹ ورکس کو نظر انداز کر کے طالبان کے بیانیے کو فروغ دینے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

October 2, 2026

لوگر میں افغان عسکریت پسند کی بارود سازی کے دوران بچوں کی موجودگی نے دہشت گردوں کی سنگدلی اور عام شہریوں کو خطرے میں ڈالنے کی پالیسی کو عیاں کر دیا ہے۔

October 2, 2026

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے مربوط آپریشنز کے دوران 4 خوارج ہلاک ہو گئے۔

October 2, 2026

رچرڈ بینیٹ کا یکطرفہ مؤقف: ماہرین نے طالبان کا ترجمان قرار دے دیا

سابق یو این نمائندے رچرڈ بینیٹ پر افغان دہشت گرد نیٹ ورکس کو نظر انداز کر کے طالبان کے بیانیے کو فروغ دینے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
رچرڈ بینیٹ

سابق یو این نمائندے رچرڈ بینیٹ پر دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں کو نظر انداز کر کے طالبان کے بیانیے کو تقویت دینے پر ناقدین کی کڑی تنقید۔

October 2, 2026

افغانستان میں انسانی حقوق کے سابق خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ کے حالیہ بیانات نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ طالبان کی جانب سے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی کے باوجود، وہ بیرونِ ملک بیٹھ کر اسی حکومت کے مؤقف کو تقویت دے رہے ہیں۔ ناقدین نے ان کے اس طرزِ عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دفاعی و سیاسی حلقوں کے مطابق بینیٹ انسانی حقوق کے نام پر طالبان حکومت کے لیے بالواسطہ وکالت کر رہے ہیں۔ ان کے بیانات زمینی حقائق اور خطے میں سرگرم شدت پسند نیٹ ورکس کے اثرات کو دانستہ چھپاتے ہیں۔

دہشت گرد گروہوں سے نظر اندازی

اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے حکام افغان سرزمین پر 20 سے زائد شدت پسند گروہوں کی موجودگی کی تصدیق کر چکے ہیں۔ ان رپورٹس کے مطابق افغانستان کے متعدد صوبے ان عسکریت پسندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں۔

اس کے برعکس رچرڈ بینیٹ محض یونا ما کے منتخب بیانات کا سہارا لے کر سنسنی پھیلاتے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان رپورٹس پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جن میں سرحد پار دہشت گردی کے خطرات واضح کیے گئے ہیں۔

انسانی ڈھال استعمال کرنے پر خاموشی

ناقدین کا کہنا ہے کہ طالبان ہسپتالوں، اسکولوں اور شہری عمارتوں کو عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان مقامات کو ڈرون حملوں کی تیاری اور اسلحہ چھپانے کا اڈا بنایا جاتا ہے، تاکہ کارروائی کی صورت میں شہریوں کو ڈھال بنایا جا سکے۔

رچرڈ بینیٹ سوشل میڈیا پر شہری ہلاکتوں کے دعوے تو پوسٹ کرتے ہیں، لیکن دہشت گردوں کے مبینہ نیٹ ورکس اور ان مجرمانہ حربوں پر بات کرنے سے گریزاں رہتے ہیں۔

غیر جانبداری پر سوالیہ نشان

مبصرین کے مطابق بینیٹ کا مؤقف صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خود اقوام متحدہ کے مستند جائزوں سے بھی متصادم ہے۔ وہ کابل سے بے دخل کیے جانے کے باوجود طالبان کے پسندیدہ بیانیے کو عالمی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔

یہی یکطرفہ رویہ ناقدین کے اس الزام کی توثیق کرتا ہے کہ رچرڈ بینیٹ غیر جانبدار نگران کے بجائے اقوام متحدہ کا کارڈ استعمال کرنے والے طالبان کے حمایتی بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، دونوں فریق کل دوبارہ مذاکرات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی اہم معاملہ بن گئی۔

October 2, 2026

لوگر میں افغان عسکریت پسند کی بارود سازی کے دوران بچوں کی موجودگی نے دہشت گردوں کی سنگدلی اور عام شہریوں کو خطرے میں ڈالنے کی پالیسی کو عیاں کر دیا ہے۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *