امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے امن دستوں کے خلاف جرائم کے احتساب کے لیے قرارداد پیش کر دی، جسے 150 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

June 24, 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ اہم دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے قیادت سے تعمیری ملاقاتیں کیں، جبکہ پاکستان نے ایران کے میزائل پروگرام کی اصولی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

June 24, 2026

سیاسی مقدمے میں بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

یاد رہے کہ آسیہ اندرابی خواتین کی تنظیم ’دختران ملت‘ کی بانی ہیں، انہیں اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا اور تقریباً 8 سال سے حراست میں ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے مختلف مقدمات میں بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔
سیاسی مقدمے میں بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آسیہ اندرابی کی سزا کشمیری عورت کی غیرت پر حملہ ہے،آسیہ اندرابی ایک فرد نہیں، مزاحمت اور استقامت کی علامت ہیں۔

January 17, 2026

 دہلی کی ایک عدالت نے کشمیری علیحدگی پسند رہنما آسیہ اندرابی کو دہشتگردی، دہشتگردوں کی مالی معاونت اور دہشتگرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات سے بری قرار دیا، مگر سازش اور حمایت کے الزامات میں مجرم ٹھہرا دیا۔

دہلی کی عدالتی سماعت میں جج چندر جیت سنگھ نے طے کیا کہ انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت دہشتگردی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

عدالت نے آسیہ اندرابی کو سیکشن 20 (دہشتگرد تنظیم کی رکنیت)، سیکشن 17 (دہشتگردی کے مالی تعاون) اور سیکشن 121 (ریاست کے خلاف جنگ) کے تحت بری کر دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ریکارڈ میں کوئی گواہ ایسا نہیں ہے جو ان کے کسی دہشتگرد عمل میں براہ راست ملوث ہونے کا ثبوت دے۔

عدالت نے اس نتیجے تک پہنچنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ اندرابی کی تقریریں، انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس ایک مربوط منصوبے کی عکاسی کرتی ہیں، جو کشمیری علاقوں میں غیر قانونی قبضے، علیحدگی پسندی، ملیشیاؤں کی تعریف اور مزاحمت کی ترغیب دیتی ہیں۔

اسی مقدمے میں حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ عدالت کی جانب سے سزاؤں کا اعلان 17 جنوری کو کیے جانے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا، جہاں کشمیری حریت پسند خواتین کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کو سیاسی نوعیت کا قرار دیا جا رہا ہے اور اس کا تعلق کشمیر میں جاری صورتحال سے جوڑا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آسیہ اندرابی خواتین کی تنظیم ’دختران ملت‘ کی بانی ہیں، انہیں اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا اور تقریباً 8 سال سے حراست میں ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے مختلف مقدمات میں بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔

مشعال ملک کا ردعمل

مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آسیہ اندرابی کی سزا کشمیری عورت کی غیرت پر حملہ ہے،آسیہ اندرابی ایک فرد نہیں، مزاحمت اور استقامت کی علامت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار جیلوں اور کالے قوانین سے کشمیری عوام کا حوصلہ نہیں توڑ سکتی ۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی ایک فرد نہیں، مزاحمت اور استقامت کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں گرفتار کشمیری خواتین کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے پی اے قانون، آزادیٔ رائے اور حقِ خودارادیت دبانے کا ہتھیار ہے ،مودی حکومت یاد رکھے، کشمیری عورت کبھی نہیں جھکتی۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ ہر ظلم، ہر سزا کشمیریوں کے جذبے کو اور مضبوط کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر کی خاموشی کشمیری مظلومیت میں شریک ہے ۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی اور دیگر قیدی خواتین کی جدوجہد تاریخ بن رہی ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد انصاف اور آزادی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *