باب المندب میں حوثیوں کا سعودی جہاز پر حملہ، 3 افراد جاں بحق

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔
باب المندب میں سعودی جہاز پر حوثیوں حملہ، 2 پاکستانیوں سمیت 3 افراد ہلاک

باب المندب آبنائے میں تجارتی جہاز پر حملے میں تین افراد ہلاک، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ حوثی فورسز کی جانب سے کیا گیا، خطے میں بحری تجارت کے تحفظ پر خدشات میں اضافہ۔

August 11, 2026

یمن کے قریب اہم بحری گزرگاہ باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر میزائل حملے کے نتیجے میں عملے کے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔ یہ تفصیل ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے حوالے سے سامنے آئی، جس نے یمن کے حکومت نواز نشریاتی ادارے الجمہوریہ ٹی وی کی رپورٹ نقل کی۔

باب المندب بحیرۂ احمر اور خلیجِ عدن کو ملانے والی ایک انتہائی اہم عالمی بحری گزرگاہ ہے، جہاں سے روزانہ درجنوں تجارتی جہاز گزرتے ہیں۔

حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کی شناخت، اس کے مالک، یا عملے کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ حملہ یمن میں سرگرم حوثی فورسز کی جانب سے کیا گیا۔ تاہم حملے کی باضابطہ ذمہ داری کی تصدیق تاحال متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حوثی فورسز گزشتہ کچھ عرصے سے بحیرۂ احمر اور باب المندب کے راستے سفر کرنے والے، خصوصاً سعودی عرب سے منسلک، تجارتی جہازوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔ اس سے قبل بھی سعودی ملکیتی جہازوں پر حملوں کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اس تازہ واقعے کے بعد خطے میں تجارتی بحری جہازوں کی سکیورٹی اور بین الاقوامی بحری آمدورفت کے تحفظ سے متعلق خدشات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *