امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے امن دستوں کے خلاف جرائم کے احتساب کے لیے قرارداد پیش کر دی، جسے 150 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

June 24, 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ اہم دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے قیادت سے تعمیری ملاقاتیں کیں، جبکہ پاکستان نے ایران کے میزائل پروگرام کی اصولی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

June 24, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قیامِ امن کو “مقدس فریضہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور قابلِ فخر پولیس کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور عوامی پولیس ملکی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قیامِ امن کو "مقدس فریضہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور قابلِ فخر پولیس کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور عوامی پولیس ملکی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ تھے

January 20, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قیامِ امن کو “مقدس فریضہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور قابلِ فخر پولیس فورس کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی پولیس فورس ملکی سلامتی و استحکام میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل نے اسلام آباد میں واقع نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت ان کا استقبال کیا گیا۔ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی کی قیادت میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد انہوں نے اکیڈمی کی سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے اکیڈمی میں زیر تربیت افراد سے ملاقات کی اور شہداء کی یادگار پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے یادگار پر پھول چڑھاتے ہوئے ان پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے فرض کی انجام دہی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو اکیڈمی کے شیلڈ اسکول اور جدید تربیتی پروگرامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پولیس فورس میں جدید تقاضوں کے مطابق جدت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بہتری کے اقدامات شامل تھے۔ سینئر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون، اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات اور عوامی امن و امان کے تحفظ کے فروغ پر زور دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی افواج ہر وقت عوام کی حفاظت اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس اور مستعد ہیں۔

متعلقہ مضامین

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *