وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

بلوچستان میں بی ایل اے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، خاتون کو اغوا کر لیا

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارت کی حمایت یافتہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 25 جنوری کو بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
بلوچستان میں بی ایل اے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، خاتون کو اغوا کر لیا

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے شوہر اور بھانجے کے موبائل فون بھی چھین لیے اور خاتون کو اپنے ساتھ ناصرآباد کے جنگلاتی علاقے کی جانب لے گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دے دی گئی، جبکہ تمام حساس اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

January 28, 2026

بلوچستان میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بدھ کے روز ایک خاتون کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا، جس کے بعد سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغویہ کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباً 4:30 سے 4:45 بجے کے درمیان بلوچستان کے علاقے بالچہ میں پیش آیا، جہاں ایک کارولا گاڑی خاتون نرگس کے گھر کے سامنے آ کر رکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خود گاڑی میں جا کر بیٹھیں، جس کے بعد گاڑی وہاں سے روانہ ہو گئی۔

واقعے کے بعد خاتون کے شوہر اور بھانجے نے گاڑی کا تعاقب کیا اور ناصرآباد شہر کے قریب اسے روکنے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران گاڑی سے ایک مسلح شخص نکل آیا جس کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی۔ جب شوہر نے مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اس کی بیوی ہے اور اسے زبردستی لے جایا جا رہا ہے تو عقب سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد موقع پر پہنچ گئے اور شوہر پر تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے شوہر اور بھانجے کے موبائل فون بھی چھین لیے اور خاتون کو اپنے ساتھ ناصرآباد کے جنگلاتی علاقے کی جانب لے گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دے دی گئی، جبکہ تمام حساس اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مغویہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارت کی حمایت یافتہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 25 جنوری کو بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو بھی شامل تھا، جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔

دیکھیے: بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ مستقل حل کر دیا گیا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *