ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

لکی مروت میں ضلع کی تاریخ کا پہلا علماء کنونشن، امن و مذہبی ہم آہنگی پر اتفاق

میجر جنرل مدثر سعید نے علماء کرام پر زور دیا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے وہ صفِ اوّل کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور مدارس کے طلباء تک اسلام کی درست تعلیمات پہنچانا، مدارس کی رجسٹریشن، مساجد سے مثبت اور ذمہ دارانہ پیغام دینا اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
لکی مروت میں ضلع کی تاریخ کا پہلا علماء کنونشن، امن و مذہبی ہم آہنگی پر اتفاق

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے امن کو ایک باشعور اور مستحکم معاشرے کی بنیاد قرار دیا اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

January 29, 2026

لکی مروت میں ضلع کی تاریخ میں پہلی بار علماء کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں امن و استحکام، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کو فروغ دینا تھا۔ کنونشن میں جی او سی 40 ڈویژن میجر جنرل مدثر سعید، ڈپٹی کمشنر لکی مروت حمید اللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر احمد خان سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے امن کو ایک باشعور اور مستحکم معاشرے کی بنیاد قرار دیا اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ علماء نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی رواداری، اتحاد اور برداشت ہی معاشرتی استحکام کی ضمانت ہیں۔

اس موقع پر جی او سی 40 ڈویژن میجر جنرل مدثر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے حصول میں علماء کرام کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء رواداری، اتحاد اور باہمی احترام کو فروغ دے کر دیرپا امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و سلامتی کا قیام ایک مسلسل جدوجہد ہے جس کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

میجر جنرل مدثر سعید نے علماء کرام پر زور دیا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے وہ صفِ اوّل کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور مدارس کے طلباء تک اسلام کی درست تعلیمات پہنچانا، مدارس کی رجسٹریشن، مساجد سے مثبت اور ذمہ دارانہ پیغام دینا اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کنونشن کے اختتام پر شرکاء نے ملک اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن، اتحاد اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

دیکھیے: حکومت نے وادیٔ تیراہ میں فوجی حکم سے منسوب انخلاء کی خبروں کی تردید کر دی

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *