ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا: ترجمان دفترِ خارجہ

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے غزہ میں امن اور تعمیر نو کے لیے قائم ‘بورڈ آف پیس’ میں شمولیت اختیار کر لی ہے، تاہم یہ ابراہیمی معاہدے یا بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ نہیں بنے گا۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے غزہ میں امن اور تعمیر نو کے لیے قائم 'بورڈ آف پیس' میں شمولیت اختیار کر لی ہے، تاہم یہ ابراہیمی معاہدے یا بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ نہیں بنے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان وزارتِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بورڈ میں شمولیت کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی، تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو اور فلسطینی عوام کے لیے پائیدار امن کو فروغ دینا ہے

January 29, 2026

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے غزہ میں امن اور تعمیر نو کے لیے قائم کردہ ‘بورڈ آف پیس’ میں شمولیت اختیار کی ہے، تاہم پاکستان ‘ابراہیمی معاہدے’ کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہوگا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اصولی بنیادوں پر اور جامع و تفصیلی مشاورت کے بعد کی گئی ہے، جبکہ اسے ابراہیمی معاہدے سے جوڑنا سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بورڈ آف پیس میں شمولیت کے بنیادی مقاصد غزہ میں مستقل جنگ بندی قائم کرنا، تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو میں معاونت فراہم کرنا اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت پر مبنی پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا شامل ہیں۔ پاکستان کے ساتھ سات دیگر مسلم ممالک بھی اس بورڈ کے رکن ہیں، جن میں سعودی عرب، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور قطر شامل ہیں۔

سفری پالیسی اور ویزا امور
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ ویزا پابندیوں اور سفری ہدایات کے حوالے سےگفتگو جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی جانب سے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری ایک تجدید ہے، نہ کہ کمی بیشی اور پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے محفوظ اور پُرامن ملک ہے۔

علاقائی امن پر مؤقف
خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان طاقت کے غیر ضروری استعمال اور جنگی جارحیت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے اور جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) کی مکمل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون
قازقستان کے صدر کے آئندہ دورے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان ریلوے کے منصوبوں اور ترکمنستان و افغانستان کے راستے شامل مشترکہ منصوبوں پر بات چیت متوقع ہے۔ افغان شہریوں کے ذریعے دہشت گرد کاروائیوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس مسئلے پر افغان حکام کے ساتھ سفارتی سطح پر رابطہ قائم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اختتام پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے متحدہ عرب امارات کے دورے اور وزیر اعظم کی عالمی اقتصادی فورم میں اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کی معلومات فراہم کیں، جہاں عالمی اقتصادی رہنماؤں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

دیکھیے: شدید بین الاقوامی تنقید کے بعد افغان طالبان کے نئے تعزیری قانون کے بارے میں ذبیح اللہ مجاہد کی بی بی سی کو وضاحتیں

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *