بدخشاں میں طالبان مخالف گروہ نے یفتل ضلع کا عارضی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بڑھتی مزاحمت کے پیش نظر طالبان نے نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

August 5, 2026

حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

ایک صوبہ ایسا بھی ہے جہاں آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، مگر جب وزیراعلیٰ کے ماتھے پر پسینہ آیا تو تین سرکاری ملازمین کی نوکری چلی گئی۔ خیبر پختونخوا کی حکمرانی کا وہ تضاد جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

August 5, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد طالبان نے بدخشاں اور قندھار سمیت سات صوبوں میں نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

August 5, 2026

گورو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

August 5, 2026

واشنگٹن میں پاک امریکہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

August 5, 2026

جموں و کشمیر: ضلع کشتواڑ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی قابض انتظامیہ نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں،
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی قابض انتظامیہ نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں،

مقامی حکام نے ضلع کشتواڑ کے متعدد علاقوں میں جاری سکیورٹی کاروائیوں کے دوران معلومات کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز بلاک کر دی ہیں

January 30, 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی انتظامیہ نے موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ مذکورہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ضلع کے متعدد علاقوں میں بھارتی فورسز نے وسیع پیمانے پر محاصرے اور تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے انٹرنیٹ سمیت تمام موبائل انٹرنیٹ کنیکشن بند کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں، جس کا مقصد سکیورٹی کاروائیوں کے دوران معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کشتواڑ کے علاقوں سنگھ پورہ، چنگام اور چترو میں 29 جنوری سے سخت گیر کارروائیاں نافذ کی ہیں، جہاں فورسز کی کثیر تعداد تعینات کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ معطلی سے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں، کاروباری لین دین بند ہو گیا ہے، اور بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہونے سے روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

انسانی حقوق کے حلقوں نے اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات کی معطلی کا سہارا اکثر سیکیورٹی آپریشنز کے دوران حقائق کو دبانے اور عوامی آواز گھٹانے کے لیے لیا جاتا ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں غیر پشتون علاقوں میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش، جائیدادوں کی خریدو فروخت اور کرایہ داری انٹیلی جنس کی منظوری سے مشروط

متعلقہ مضامین

بدخشاں میں طالبان مخالف گروہ نے یفتل ضلع کا عارضی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بڑھتی مزاحمت کے پیش نظر طالبان نے نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

August 5, 2026

حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

ایک صوبہ ایسا بھی ہے جہاں آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، مگر جب وزیراعلیٰ کے ماتھے پر پسینہ آیا تو تین سرکاری ملازمین کی نوکری چلی گئی۔ خیبر پختونخوا کی حکمرانی کا وہ تضاد جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

August 5, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد طالبان نے بدخشاں اور قندھار سمیت سات صوبوں میں نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *