ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ کے دورے کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

May 7, 2026

کابل میں شہری مقامات کو عسکری ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے شواہد نے طالبان حکام کی جانب سے جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی اور تنصیبات کی محفوظ حیثیت کے خاتمے سے متعلق سنگین قانونی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

May 7, 2026

بین الاقوامی انسانی قانون کی روشنی میں طالبان حکام کی جانب سے کابل میں شہری مقامات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں، جو جنیوا کنونشنز اور روم اسٹیچوٹ کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

May 7, 2026

پاک افواج نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر قومی دفاع کی تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔

May 7, 2026

جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز اب سکڑ کر ایک صفحے تک محدود ہو گئی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول، 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ، جسے امریکا نے “آپریشن ایپک فیوری” کا نام دیا تھا، اب ختم ہو چکی ہے۔

May 6, 2026

پاکستان میں افغان بیس بال ٹیم کا کیمپ قائم ہونے کی بنیادی وجہ یہاں دستیاب سہولیات کا ہونا ہے۔ خیبر پختونخوا کے کھلے میدانوں میں پاکستان کی قومی بیس بال ٹیم کے تقریباً 60 فیصد کھلاڑی بھی اسی اکیڈمی میں پریکٹس کرتے ہیں۔

May 6, 2026

بلوچستان: بی ایل اے کا ‘ہیروف 2.0’ آپریشن ناکام بناتے ہوئے 108 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 12 بیک وقت حملے ناکام بنائے، بھارتی میڈیا کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 12 بیک وقت حملے ناکام بنائے، بھارتی میڈیا کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقابب

سیکورٹی فورسز باقی دہشت گردوں کے تعاقب اور خطرات کے خاتمے کے لیے آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں

January 31, 2026

فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے گزشتہ شب بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر “آپریشن ہیروف 2.0” کے نام سے بیک وقت دہشت گردانہ حملے کیے، تاہم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت، منظم اور مؤثر ترین کارروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بن گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائیوں میں اب تک108 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ افسوسناک طور پر ان واقعات میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 بہادر جوان مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے۔

دہشت گردوں کی درندگی
سفاک ہندوستانی پراکسی دہشتگردوں نے 11 معصوم غریب بلوچ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ان تمام کا تعلق بلوچستان سے ہے جو محنت مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے۔ یہ کاروائی دہشت گردوں کی بزدلانہ فطرت اور سفاکیت کی واضح مثال ہے۔

کاروائیوں کی تفصیل

دہشت گردانہ حملے کوئٹہ، گوادر، قلات، نوشکی، دالبندین، پسنی، بلچہ، تمپ اور مستونگ کے مختلف مقامات پر کیے گئے۔ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ایک پولیس وین پر حملے کے فوراً بعد فرنٹیئر کور اور پولیس نے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ نوشکی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ آور بھاگ گئے، جبکہ دالبندین میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا کر دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔ قلات میں ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اور پولیس لائنز پر حملہ آور شدید نقصان اٹھانے کے بعد پسپا ہوئے۔ گوادر میں مزدور کالونی پر حملے کی کوشش بھی ناکام رہی۔ دیگر اضلاع میں سکیورٹی چوکیوں پر کیے گئے حملے بھی مکمل طور پر پسپا کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کا مذموم کردار
سکیورٹی حلقوں نے واضح کیا ہے کہ ان حملوں کے دوران ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کی حمایت کے گٹھ جوڑ نے واضح طور پر سامنے آ گیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردانہ کاروائیوں کی حمایت کا پتا چلتا ہے۔

سیکورٹی ردعمل اور حکمت عملی
ذرائع کے مطابق یہ بیک وقت حملے فتنہ الہندوستان کی جانب سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز میں 50 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد کیے گئے ردعمل تھے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے تاکہ باقی دہشت گردوں اور ممکنہ خطرات کو بروقت ختم کیا جا سکے۔

وزارت داخلہ کا مؤقف
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں ہر محاذ پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔ بے گناہ شہریوں کے قاتل دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ہماری سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔

بین الاقوامی تناظر
خارجہ امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کے قتل نے دہشت گرد گروہوں کی بین الاقوامی حمایت کو مزید کم کر دیا ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششوں میں مصروف ہے اور دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف عالمی برادری کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

دیکھیے: بلوچستان میں بی ایل اے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، خاتون کو اغوا کر لیا

متعلقہ مضامین

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ کے دورے کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

May 7, 2026

کابل میں شہری مقامات کو عسکری ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے شواہد نے طالبان حکام کی جانب سے جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی اور تنصیبات کی محفوظ حیثیت کے خاتمے سے متعلق سنگین قانونی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

May 7, 2026

بین الاقوامی انسانی قانون کی روشنی میں طالبان حکام کی جانب سے کابل میں شہری مقامات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں، جو جنیوا کنونشنز اور روم اسٹیچوٹ کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

May 7, 2026

پاک افواج نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر قومی دفاع کی تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔

May 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *