ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

افغان عہدیدار کے سوشل میڈیا بیانات میں بی ایل اے کی حمایت، پاکستان کے شدید تحفظات

افغان عہدیدار عبد الرحمن عطاش سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے بلوچستان میں بی ایل اے کے حملوں کی حمایت اور پاکستان مخالف پیغامات شائع کیے، جس پر پاکستان نے شدید تشویش ظاہر کی ہے
افغان عہدیدار عبد الرحمن عطاش سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے بلوچستان میں بی ایل اے کے حملوں کی حمایت اور پاکستان مخالف پیغامات شائع کیے، جس پر پاکستان نے شدید تشویش ظاہر کی ہے

بی ایل اے کی حمایت کرنے والے افغان عہدیدار عبد الرحمن عطاش، افغان رہنما سراج الدین حقانی سے ملاقات کر رہے ہیں

February 2, 2026

پاکستانی حلقوں نے افغان حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی مبینہ طور پر پاکستان مخالف اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر افغانستان کی نیشنل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرحمن عطاش کے نام سے منسوب اکاؤنٹ سے پوسٹس نشر کی گئی ہیں، جن میں بلوچستان میں بی ایل اے کی کاروائیوں کی حمایت اور پاکستان کے خلاف مسلح کاروائیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

تصاویر میں اعلیٰ سطحی روابط
ان پوسٹس کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر میں عبد الرحمن عطاش کو افغانستان کے مولوی عبدالغنی برادر اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جو مبینہ طور پر ان کے حکومتی حلقوں میں قریبی روابط کی نشاندہی کرتی ہیں۔

پاکستان کا ردعمل
پاکستان نے اس معاملے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان افغان حکومت کے کسی بھی عہدیدار کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت یا اس کی ترغیب دینے والے بیانات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ ایسے بیانات نہ صرف پاکستان کے خلاف واضح جارحیت ہیں بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بھی ہیں۔‘‘

بین الاقوامی تناظر میں
بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ہر خودمختار ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کی آماجگاہ بننے سے روکے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی تمام ممالک پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شکل میں دہشت گرد گروہوں کو تعاون فراہم نہ کریں۔ سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر افغان عہدیدار کی جانب سے یہ بیانات تصدیق شدہ ہوں تو یہ پاک۔ افغان تعلقات میں ایک نئی اور تشویشناک پیش رفت ہے۔ سابق سفیر اور امورِ افغانستان کے ماہر رستم شاہ مومن کے مطابق ایسی اشتعال انگیز سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہیں۔

دیکھیے: بلوچستان اور بیانیے کی جنگ

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *