چیرمین واپڈا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی اور مغربی دریاؤں پر تعمیراتی سرگرمیاں پاکستان کے آبی، غذائی اور معاشی تحفظ کے لیے سنگین تزویراتی خطرہ ہیں۔

July 6, 2026

خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

امریکہ نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملوں کو شہریوں اور سرزمین کے دفاع کا جائز حق قرار دے دیا۔

July 3, 2026

سانحہ اسلام آباد: مفتی تقی عثمانی اور حنیف جالندھری سمیت وفاق المدارس کے قائدین کی شدید مذمت، مجرموں کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ

وفاق المدارس کے قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ اس خونریز اور ظالمانہ کارروائی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نشانِ عبرت بنایا جائے، تاکہ آئندہ ایسے بزدلانہ واقعات کی حوصلہ شکنی ہو۔
سانحہ اسلام آباد: مفتی تقی عثمانی اور حنیف جالندھری سمیت وفاق المدارس کے قائدین کی شدید مذمت، مجرموں کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

February 8, 2026

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے کو افسوسناک، سفاکانہ اور قابلِ شدید مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کی جان لینا اور خون بہانا کسی صورت اسلام یا انسانیت میں جائز نہیں۔

صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق، ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دینی مدارس جیسے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والے عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں میں خون ریزی دراصل پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔

وفاق المدارس کے قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ اس خونریز اور ظالمانہ کارروائی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نشانِ عبرت بنایا جائے، تاکہ آئندہ ایسے بزدلانہ واقعات کی حوصلہ شکنی ہو۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دینی مدارس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، تاکہ عبادت گزار بلا خوف و خطر اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دینی طبقہ ہر قسم کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف متحد ہے اور پاکستان کے امن، استحکام اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دیکھیے: اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

متعلقہ مضامین

چیرمین واپڈا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی اور مغربی دریاؤں پر تعمیراتی سرگرمیاں پاکستان کے آبی، غذائی اور معاشی تحفظ کے لیے سنگین تزویراتی خطرہ ہیں۔

July 6, 2026

خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *