"> صوت الامہ میگزین کا نیا شمارہ: فتنۃ الہندوستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں اور مضبوط دفاعی لائن کا جامع جائزہ - HTN Urdu
مددگار یا مکار؟ ایجوکیشن کنسلٹنٹ یا فراڈ کا ماہر؟

مددگار یا مکار؟

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب دھوکے میں نہ بدلنے دیں۔ ایجنٹ کے دعووں، فیس اور داخلے کی تصدیق کرکے اپنے مستقبل اور رقم کو محفوظ بنائیں۔

صوت الامہ میگزین کا نیا شمارہ: فتنۃ الہندوستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں اور مضبوط دفاعی لائن کا جامع جائزہ

میگزین میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے نیٹ ورک کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے افغانستان کے راستے دراندازی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کی کمر توڑ دی ہے۔ مختلف علاقوں میں کی جانے والی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور لاجسٹک نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
صوت الامہ میگزین کا نیا شمارہ: فتنۃ الہندوستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں اور مضبوط دفاعی لائن کا جامع جائزہ

February 8, 2026

صوت الامہ میگزین کا 16 جنوری تا 31 جنوری پر مشتمل نیا شمارہ شائع ہو گیا ہے، جس میں پاکستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، دشمن قوتوں کی سازشوں اور ان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

میگزین میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے نیٹ ورک کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے افغانستان کے راستے دراندازی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کی کمر توڑ دی ہے۔ مختلف علاقوں میں کی جانے والی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور لاجسٹک نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

شمارے میں سیکیورٹی چیلنجز، دشمن کی پراپیگنڈا مہمات اور ان کے پس پردہ مقاصد کا جامع تجزیہ پیش کیا گیا ہے، جبکہ ریاستی اداروں کی حکمت عملی اور آپریشنل کامیابیوں کو اعداد و شمار اور زمینی حقائق کی بنیاد پر اجاگر کیا گیا ہے۔

میگزین کے مطابق جاری آپریشنز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کی دفاعی لائن مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک کے امن، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔ صوت الامہ میگزین کا یہ شمارہ قارئین کے لیے نہ صرف معلوماتی ہے بلکہ موجودہ سیکیورٹی منظرنامے کو سمجھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

دیکھیے: وادی تیراہ میں آپریشن پر منظور پشتین کے الزامات؛ سکیورٹی ماہرین نے اپنا مؤقف جاری کر دیا

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا کے 180 روزہ ایکشن پلان میں 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن میں صحت، تعلیم، سڑکوں، روزگار اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

October 17, 2026

مولانا فضل الرحمن کی سیاست، افغان طالبان سے روابط، تحریک طالبان پاکستان کے معاملے پر مؤقف اور دینی مدارس کے سیاسی اثر و رسوخ کا جائزہ۔

October 17, 2026

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب دھوکے میں نہ بدلنے دیں۔ ایجنٹ کے دعووں، فیس اور داخلے کی تصدیق کرکے اپنے مستقبل اور رقم کو محفوظ بنائیں۔

October 17, 2026

جنرل سید عامر رضا نے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تیار ہے۔

October 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *