دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ ہو یا معاشی محاذ پر درپیش چیلنجز، اس قوم نے فقر کی اسی سان پر اپنی خودی کو چمکایا جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا۔ آج ہم دنیا میں امن کے ضامن بھی ہیں اور وقت پڑنے پر بنیانِ مرصوص بھی۔

April 21, 2026

سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں فوری انتخابات اور آئینی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

April 21, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کا اہم دور کل اسلام آباد میں شروع ہوگا؛ معاہدے کی صورت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

April 21, 2026

وزارت کے ترجمان عبدالمطلب حقانی کے مطابق پاکستان سے 13 ہزار 834، ایران سے 823 اور ترکیہ سے 19 خاندان واپس آئے ہیں، جبکہ 32 ہزار 295 افراد کو جبری طور پر ملک بدر کیا گیا ہے۔

April 21, 2026

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 21 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے؛ بس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے۔

April 21, 2026

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 88 ویں یومِ وفات پر صدر اور وزیراعظم نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے فکرِ اقبال کو عملی طور پر اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

April 21, 2026

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ‘فتنہ الہندوستان’ کے 3 اہم کارندے گرفتار

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے چکرا گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے ‘فتنہ الہندوستان’ کے 3 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا ہے
کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے چکرا گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے 'فتنہ الہندوستان' کے 3 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا ہے

کراچی کے علاقے کورنگی میں سیکیورٹی اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا؛ ملزمان سے 5 کلو بارودی مواد اور انتہاء پسند لٹریچر برآمد ہوا

February 16, 2026

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ‘فتنہ الہندوستان’ سے وابستہ تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ، کورنگی میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ایک خطرناک نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو گرام بارودی مواد، 10 میٹر پرائما کارڈ، تین ڈیٹونیٹرز اور ایک کلو گرام بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی حکام نے ملزمان کے ٹھکانے سے انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کے تقریباً 250 بکس اور ایک لیپ ٹاپ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبا کو کالعدم تنظیم کی جانب راغب کرنے اور ان کی ‘ذہن سازی’ (برین واشنگ) کے عمل میں ملوث تھے۔ ملزمان نے کراچی کے مختلف حساس مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی مواد خفیہ مقامات پر چھپا رکھا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے قبضے میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کر کے ان کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

دیکھیے: تحصیل ماموند میں مقامی تھانے پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

متعلقہ مضامین

دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ ہو یا معاشی محاذ پر درپیش چیلنجز، اس قوم نے فقر کی اسی سان پر اپنی خودی کو چمکایا جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا۔ آج ہم دنیا میں امن کے ضامن بھی ہیں اور وقت پڑنے پر بنیانِ مرصوص بھی۔

April 21, 2026

سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں فوری انتخابات اور آئینی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

April 21, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کا اہم دور کل اسلام آباد میں شروع ہوگا؛ معاہدے کی صورت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

April 21, 2026

وزارت کے ترجمان عبدالمطلب حقانی کے مطابق پاکستان سے 13 ہزار 834، ایران سے 823 اور ترکیہ سے 19 خاندان واپس آئے ہیں، جبکہ 32 ہزار 295 افراد کو جبری طور پر ملک بدر کیا گیا ہے۔

April 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *