"> آزاد کشمیر حکومت مستحکم: ن لیگ نے بھی سیاسی تبدیلی کی خبریں مسترد کر دیں
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت میں عدم اعتماد کی بازگشت محض میڈیا بیانیہ قرار، ن لیگ کی بھی تردید

آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کے خاتمے کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ ن لیگ کے رہنماؤں نے بھی تبدیلی کی تردید کر دی
آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کے خاتمے کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ ن لیگ کے رہنماؤں نے بھی تبدیلی کی تردید کر دی

آزاد کشمیر حکومت کو کوئی حقیقی خطرہ نہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد کو میڈیا کا بیانیہ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا

February 19, 2026

آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں کو سیاسی حلقوں نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔ سیاسی مبصرین اور حکومتی ذرائع کے مطابق معمولی مسائل اور مخصوص ایجنڈے پر مبنی میڈیا کوریج زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ میڈیا کے ڈراموں یا مخصوص بیانیوں سے نہیں بلکہ ایوان کے اندر موجود اکائیوں اور جمہوری عمل سے ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایک خالصتاً پارلیمانی عمل ہے جسے محض پروپیگنڈے کے ذریعے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وفاق میں برسرِاقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں نے بھی آزاد کشمیر میں کسی بڑی سیاسی تبدیلی یا عدم اعتماد کی تحریک کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق میڈیا میں دکھائی جانے والی بے یقینی کی صورتحال حقیقت کے برعکس ہے اور آزاد کشمیر کی موجودہ پارلیمانی سیٹ اپ کو فی الحال کسی چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔

دیکھیے: عمران خان کی صحت، قانونی حقوق اور احتجاجی سیاست پر سیاسی محاذ آرائی تیز

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *