اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

لبنان پر اسرائیلی حملے: پاکستان کا سلامتی کونسل میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

سفیر عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں لبنان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں لبنان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں لبنانی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

June 2, 2026

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں لبنان کی ابتر صورتحال پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے اور براہِ راست مذاکرات کے باوجود لبنان میں سیکیورٹی اور انسانی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجی کاروائیوں اور زمینی دراندازی کے باعث لبنان کا دو ہزار مربع کلومیٹر رقبہ، جو کہ کل ملک کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے، اس وقت غیر قانونی اسرائیلی قبضے میں ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے واضح کیا کہ اسرائیل لبنان میں بھی وہی پرانی حکمتِ عملی اور طریقہ کار دہرا رہا ہے جس میں بے دریغ قتلِ عام، جبری بیدخلی اور غیر قانونی قبضہ شامل ہیں۔

ثقافتی مقامات پر حملے

پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ رواں سال مارچ سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 3,400 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 10,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیلی حملوں میں 125 طبی کارکنان شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی شہر صور اور تاریخی قلعہ بوفورٹ پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین اور لبنانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو خطے میں امن کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

پاکستان کا اصولی مؤقف

عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔ انہوں نے امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد کریں اور اسرائیلی افواج فوری طور پر ‘بلیو لائن’ کے پیچھے چلی جائیں۔ انہوں نے لبنانی حکومت اور مسلح افواج کے اس عزم کی حمایت کی کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا اختیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ علاقائی امن کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کرے اور پاکستان کی جانب سے لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *