کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری کی شمولیت نے افغان حکومت کے بیانات اور زمینی حقائق کے مابین موجود تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 19, 2026

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

اسرائیلی اقدامات پر مختلف ممالک کا مذمتی بیان، عالمی سطح پر شدید تشویش

سعودی عرب، فرانس، برازیل اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی توسیع اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے حالیہ اقدامات کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کر دیا ہے
سعودی عرب، فرانس، برازیل اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی توسیع اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے حالیہ اقدامات کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کر دیا ہے

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں 19 ممالک اور عالمی تنظیموں نے مغربی کنارے پر غیر قانونی اسرائیلی کنٹرول اور فلسطینی اراضی کی درجہ بندی میں تبدیلی کی مذمت کی ہے

February 24, 2026

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اہم مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں سعودیہ سمیت 19 ممالک کے وزرائے خارجہ، عرب لیگ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرلز نے مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول کو وسعت دینے کے حالیہ فیصلوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مشترکہ بیان میں برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، جمہوریہ انڈونیشیا، آئرلینڈ، مصر، ہاشمی مملکتِ اردن، گرینڈ ڈچی آف لکسمبرگ، مملکتِ ناروے، ریاستِ فلسطین، جمہوریہ پرتگال، ریاستِ قطر، جمہوریہ سلووینیا، مملکتِ اسپین، مملکتِ سویڈن اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔ عالمی رہنماؤں نے اسرائیل کے ان اقدامات کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسرائیل کے حالیہ فیصلے مغربی کنارے پر غیر قانونی قبضے کو مزید وسعت دینے کی دانستہ کوشش ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے فلسطینی اراضی کو نام نہاد اسرائیلی “ریاستی زمین” قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں تیزی لانا اور خطے میں اسرائیلی انتظامیہ کے اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے زمین کی درجہ بندی میں یہ تبدیلیاں اور آبادکاری کی سرگرمیاں فلسطینیوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں۔ عالمی برادری نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ان غیر قانونی اقدامات سے فوری طور پر دستبردار ہو، کیونکہ یہ عمل خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

دیکھیے: غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں؛ وزیرِاعظم شہباز شریف کا عالمی برادری سے مطالبہ

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری کی شمولیت نے افغان حکومت کے بیانات اور زمینی حقائق کے مابین موجود تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 19, 2026

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *