ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی حمایت: طالبان رہنماء کی پاکستان کو سنگین دھمکیاں

افغان طالبان کے اہم رُکن عبدالحمید خراسانی نے ‘طلوع نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان سمیت عالمی دنیا کے خلاف خودکش حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی حمایت کا اعتراف کر لیا ہے
افغان طالبان کے اہم رُکن عبدالحمید خراسانی نے 'تولو نیوز' کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان سمیت عالمی دنیا کے خلاف خودکش حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی حمایت کا اعتراف کر لیا ہے

عبدالحمید خراسانی کے دھمکی آمیز بیان نے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر نئے سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ خراسانی نے پاکستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کی معاونت کا بھی انکشاف کیا ہے

February 24, 2026

افغان طالبان کے اہم رُکن عبدالحمید خراسانی نے ‘طلوع نیوز’ پر گفتگو کرتے ہوئے انتہائی جارحانہ اور دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس خودکش بمباروں کا ایک ایسا منظم گروہ موجود ہے جس کے ذریعے وہ پوری غیر مسلم دنیا کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کے حوالے سے تشویشناک انکشافات کرتے ہوئے عبدالحمید خراسانی نے کہا کہ ان کے تربیت یافتہ افراد پاکستان کے اندر بھی موجود ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کالعدم عسکریت پسند گروہوں ‘بلوچستان لبریشن آرمی’ اور ‘تحریک طالبان پاکستان’ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر پاکستان کے اندر کسی بھی وقت بڑے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عبد الحمید خراسانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان مسلسل افغان حکومت سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے رکن کی جانب سے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کی کھلی حمایت اور ان کے ساتھ روابط کا اعتراف خطے کی سکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران خراسانی نے مزید کہا کہ ان کے نظریاتی جنگجو سرحدوں کی قید سے آزاد ہیں، جس نے افغان سرزمین کے پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے متعلق عالمی خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔ اس اشتعال انگیز بیان پر تاحال افغان طالبان کی مرکزی قیادت یا وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

دیکھیے: طالبان حکومت کے خلاف ”افغانستان انڈیپینڈس فرنٹ” کے نام سے نئی مزاحمتی تحریک منظر عام پر آگئی

متعلقہ مضامین

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *