امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

امریکی آبدوز کا ایرانی جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

امریکی آبدوز کے حملے کے نتیجے میں جہاز پر سوار کم از کم 100 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے حوالے سے شدید خدشات پائے جاتے ہیں، جبکہ 78 افراد زخمی ہوئے ہیں
امریکی آبدوز کا ایرانی جہاز پر حملہ

بحرِ ہند میں امریکی آبدوز کا ایرانی جہاز پر حملہ، سو سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ۔ بھارت کے لیے سفارتی سطح پر بڑی شرمندگی، سری لنکن بحریہ کا ریسکیو آپریشن

March 5, 2026

بحرِ ہند میں بھارت اور سری لنکا کے ساحلی قریب ایک سنگین بحری تصادم کے نتیجے میں امریکی آبدوز نے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث 100 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی جہاز بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق امریکی آبدوز کے حملے کے نتیجے میں جہاز پر سوار کم از کم 100 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے حوالے سے شدید خدشات پائے جاتے ہیں، جبکہ 78 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ کے فوری بعد سری لنکن بحریہ نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ جہاز کو ریسکیو کر لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایسے میں اامریکہ کے سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ بحرِ ہند میں ایک امریکی آبدوز نے ایران کا جنگی بحری جہاز ڈبو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو کیا گیا یہ تارپیڈو حملہ ایک خاموش موت جیسا تھا۔

ہیگستھ نے جہاز کا نام نہیں بتایا مگر یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنا آیا ہے کہ جب سری لنکن حکام نے بدھ کو اپنی سمندری حدود کے قریب ڈوبنے والے ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس دینا سے 32 افراد کو ریسکیو کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق 80 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

یہ واقعہ بھارت کے لیے ایک بڑی سفارتی شرمندگی کا باعث بن رہا ہے کیونکہ حملہ بھارتی سمندری حدود کے قریب اس وقت ہوا جب ایران ایک بین الاقوامی بحری مشق کے سلسلے میں بھارت کا مہمان تھا۔ بین الاقوامی ماہرین اس حملے کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سمندری سلامتی کے حوالے سے ایک خطرناک پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے تاحال اس واقعے پر باضابطہ شدید ردعمل کا انتظار ہے، تاہم اس حملے نے بحرِ ہند میں بڑی طاقتوں کے درمیان نئے تنازع کا پیش خیمہ فراہم کر دیا ہے۔

دیکھیے: سابق ایرانی صدر احمدی نژاد زندہ، عوام میں آگئے؛ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *