رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

ملا ہیبت اللہ حد سے گزر گئے؛ “اپنے احکامات کی اطاعت کو اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کے مانند قرار دے دیا

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے احکامات کی نافرمانی اللہ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی کے برابر جرم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی نافرمانی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
ملا ہیبت اللہ

طالبان رہنما نے سورہ نساء کی آیت انسٹھ کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اطاعت اسی طرح واجب ہے جیسے کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت واجب ہے۔

May 3, 2026

افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں وزارتِ خزانہ کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے احکامات کی اطاعت کو اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کے مانند قرار دیا ہے۔ یہ سیمینار انتیس اپریل کو منعقد ہوا، جس میں وزیرِ خزانہ، نائب وزراء، مرکزی دارالافتاء کے سربراہ اور گورنر قندھار بھی شریک تھے۔ اس تقریب میں ملا ہیبت اللہ نے حکومتی امور، احتساب اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے اہم احکامات جاری کیے۔

سیمینار کے دوران طالبان رہنما نے سورہ نساء کی آیت انسٹھ کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اطاعت اسی طرح واجب ہے جیسے کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت واجب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے احکامات کی نافرمانی اللہ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی کے برابر جرم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی نافرمانی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی پر کی جانے والی کارروائی میں کسی کی بھی سفارش قبول نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی کے منصب یا مرتبہ کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ کارروائی کے آغاز پر وہ بغیر کسی ثالثی کے ان کے اقدامات کی مکمل حمایت کریں۔

طالبان انتظامیہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ملا ہیبت اللہ نے حکم دیا کہ ہر مقرر ہونے والے اہلکار کو ابتدا میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ عہدہ چھوڑنے کے وقت ان کا تفصیلی احتساب کیا جائے گا اور اگر اہلکار کی دولت ابتدائی اثاثوں سے زیادہ نکلی، تو اضافی دولت سرکاری خزانے میں جمع کروا دی جائے گی۔ انتظامی احکامات کے تحت یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کی اصطلاح کو سرکاری سطح پر ختم کر دیا جائے گا۔ اس کی جگہ خالص اسلامی اصطلاح شُرطہ استعمال کی جائے گی اور اس سلسلے میں بہت جلد نیا قانون بھی نافذ کر دیا جائے گا۔

ملا ہیبت اللہ نے اپنی تقریر کے دوران ماضی میں ہونے والی تمام نافرمانیوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا اور اللہ سے بخشش طلب کی۔ تاہم، انہوں نے کڑی تنبیہ کی کہ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

دیکھئیے:طالبان کا معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ: کابل کے گنجان آباد علاقے میں اسلحے کا انبار اور دہشت گرد منتقل

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *