شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں 135 نایاب ڈولفنز کی موجودگی کا انکشاف

سندھ ڈولفن، جسے مقامی طور پر ‘بھلن’ کہا جاتا ہے، میٹھے پانی میں رہنے والا انتہائی نایاب اور منفرد جانور ہے، اسے ‘اندھی ڈولفن’ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دیکھنے کے بجائے آواز کی لہروں کے ذریعے اپنا راستہ اور شکار تلاش کرتی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 135 نایاب ڈولفنز کی موجودگی کا انکشاف

موجودہ دور میں اس کی سب سے بڑی اور اہم آبادی گڈو بیراج سے سکھر بیراج کے درمیان پائی جاتی ہے۔

March 5, 2026

وائلڈ لائف ڈیرہ اسماعیل خان نے پہلی بار جدید جغرافیک انفارمیشن سسٹم کے تحت دریائے سندھ میں نایاب انڈس ڈولفن کا خصوصی سروے کیا ہے، جس کے مطابق چشمہ بیراج سے رمک تک کے علاقے میں 135 ڈولفنز کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقامی انچارج خان ملوک کے مطابق ڈولفن کی تعداد میں اضافہ خوش آئند پیش رفت ہے، جو مسلسل تحفظاتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

2001ء میں ان کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہو کر تقریباً 1200 رہ گئی تھی، تاہم 2017ء تک یہ آبادی بڑھ کر 1800 ہوئی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 2025ء تک پاکستان میں انڈس ڈولفن کی مجموعی تعداد 2000 سے تجاوز کر چکی ہے۔

سندھ ڈولفن، جسے مقامی طور پر ‘بھلن’ کہا جاتا ہے، میٹھے پانی میں رہنے والا انتہائی نایاب اور منفرد جانور ہے، اسے ‘اندھی ڈولفن’ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دیکھنے کے بجائے آواز کی لہروں کے ذریعے اپنا راستہ اور شکار تلاش کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں یہ ڈولفن دریائے سندھ کے 3400 کلومیٹر طویل حصے میں پھیلی ہوئی تھی، مگر بیراجوں اور ڈیموں کی تعمیر کے باعث اس کا قدرتی مسکن اب صرف 690 کلومیٹر کے علاقے تک محدود ہو چکا ہے۔

موجودہ دور میں اس کی سب سے بڑی اور اہم آبادی گڈو بیراج سے سکھر بیراج کے درمیان پائی جاتی ہے۔

اس نایاب نسل کو انسان کے پیدا کیے گئے کئی سنگین خطرات کا سامنا ہے، ان خطرات کے پیشِ نظر گڈو اور سکھر بیراج کے درمیان کے علاقے کو ‘انڈس ڈولفن گیم ریزرو’ قرار دیا گیا ہے، جہاں خصوصی نگرانی کی جاتی ہے اور نہروں میں پھنس جانے والی ڈولفنز کو ریسکیو ٹیموں کے ذریعے دوبارہ دریا کے محفوظ حصوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

دیکھیے: خیبر پختونخوا کے زرعی تحقیقاتی ادارے نے چاول کی نئی قسم تیار کر لی

متعلقہ مضامین

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *