پہلی آئینی شاہراہ کا یہ اسکینڈل پاکستان میں قانون کی بالادستی اور اشرافیہ کے قبضے کے خلاف ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جانی چاہیے۔ اگر ایک عام شہری کے لیے قانون سخت ہے، تو اشرافیہ بھی اس سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔

May 3, 2026

انہوں نے زور دیا کہ ٹی ٹی پی کی کارروائیاں صرف پاکستان کے لیے ہی خطرہ نہیں ہیں بلکہ پورا خطہ، بشمول ایران، وسطی ایشیا اور چین، اس کی زد میں آ سکتا ہے۔

May 3, 2026

اس جنگ میں عالم اسلام کے لیے جو سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔ وہ یہ ہے کہ تل ابیب پہلے ہم سے ساڑھے چار ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ الحرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے جانے والے لشکر کے بعد اب یہ فاصلہ چند سو کلومیٹر تک رہ گیا ہے ۔ اسرائیل اب عرب دنیا کے خلاف کوئی بھی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے قبل سو دفعہ سوچے گا ۔

May 3, 2026

طالبان ماضی میں بھی خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں، اور اب اسی حربے کو پورے شہری علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

May 3, 2026

طالبان قیادت اپنی پالیسیوں کے لیے عوامی تائید کی ضرورت کو تسلیم ہی نہیں کرتی۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ رجیم نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر سوال اٹھانے والے اپنے ہی رہنماؤں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا

May 3, 2026

سال 2025 کے دوران پاکستان کے اندر ہونے والے چھ سو سے زائد حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرزمین پر کی گئی۔ ان حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور سرحدی بندشوں سے افغان معیشت کو روزانہ دس لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے

May 3, 2026

فضائے بدر پیدا کر

جب رسول اکرم ﷺ اپنے تین سو تیرہ صحابہ کے ساتھ اس مقام پر پہنچے تو یہ محض ایک فوجی مقابلہ نہیں تھا بلکہ ایک ایسی آزمائش تھی جس میں ایک طرف ایمان سے سرشار مگر وسائل کے لحاظ سے کمزور مسلمان تھے اور دوسری طرف قریشِ مکہ کا طاقتور لشکر تھا جس کی تعداد تقریباً ایک ہزار کے قریب تھی۔ مگر اس ایک روزہ معرکے نے تاریخ کا رخ ہمیشہ کیلئے بدل دیا اور ایمان اور نظریے کی طاقت اسلحے و افرادی قوت سے کہیں معتبر ٹھہری۔
فضائے بدر پیدا کر

موجودہ دور میں پاکستان کی اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کے خلاف کامیابیاں ہوں یا مٹھی بھر حماس کا اسرائیل کے ناک میں دم کر دینا ہو، قانون فطرت ایک ہے کہ ایک جو یقین کی راہوں پر چل پڑتے ہیں، منزلیں ان پناہ دیتی ہیں۔

March 7, 2026

اسلامی تاریخ میں 17 رمضان 2 ہجری کا دن ایک غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اسی روز مدینہ منورہ کے جنوب مغرب میں واقع بدر کے میدان میں وہ معرکہ پیش آیا جسے قرآن مجید نے “یوم الفرقان” یعنی حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن حدِ فاصل قرار دیا۔ اس جنگ کی اہمیت محض ایک عسکری فتح تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے ایک نوخیز ریاست کو سیاسی، سماجی اور اخلاقی اعتبار سے نئی بنیادیں فراہم کیں۔ بدر کا معرکہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ محدود وسائل کے باوجود ایمان، اجتماعی نظم اور حکمت عملی کسی بھی قوم کو تاریخ کا رخ موڑنے کے قابل بنا سکتی ہے۔

بدر مدینہ سے تقریباً اسی میل کے فاصلے پر ایک چھوٹی سی بستی تھی جہاں چند کنوئیں اور پانی کے ذخائر موجود تھے۔ جب رسول اکرم ﷺ اپنے تین سو تیرہ صحابہ کے ساتھ اس مقام پر پہنچے تو یہ محض ایک فوجی مقابلہ نہیں تھا بلکہ ایک ایسی آزمائش تھی جس میں ایک طرف ایمان سے سرشار مگر وسائل کے لحاظ سے کمزور مسلمان تھے اور دوسری طرف قریشِ مکہ کا طاقتور لشکر تھا جس کی تعداد تقریباً ایک ہزار کے قریب تھی۔ ان کے پاس گھوڑے، اونٹ اور بیش بہا اسلحہ موجود تھا، جبکہ مسلمانوں کے پاس صرف دو گھوڑے اور چند اونٹ تھے جنہیں باری باری استعمال کیا جاتا تھا۔ مگر اس ایک روزہ معرکے نے تاریخ کا رخ ہمیشہ کیلئے بدل دیا اور ایمان اور نظریے کی طاقت اسلحے و افرادی قوت سے کہیں معتبر ٹھہری۔

اس معرکے میں دوبدو لڑائی کے ساتھ ساتھ دشمن کے خلاف دماغی چالیں بھی چلی گئیں۔ پہلے پڑاؤ کے بعد ابن منذر رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ میدان بدر میں سب سے مشاورت کے بعد خیمے کنوؤں کے قریب لگائے جائیں تاکہ پانی کے وسائل مسلمانوں کے کنٹرول میں رہیں اور دشمن ان تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ رسول اکرم ﷺ نے ان کے دلائل کو سراہتے ہوئے اپنی رائے تبدیل کر لی۔ یہ واقعہ نہ صرف اسلامی قیادت کے لچکدار اور مشاورتی مزاج کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ دلیل اور بصیرت پر مبنی مشورہ کسی بھی فیصلہ سازی میں کس قدر اہم ہوتا ہے۔

قرآن مجید اس معرکے کو محض ایک جنگی واقعہ نہیں بلکہ ایک روحانی اور اخلاقی سنگ میل قرار دیتا ہے۔ سورۃ الانفال میں بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی مدد کے لیے بارش نازل فرمائی جس سے ان کے قدم مضبوط ہوئے جبکہ قریش کے خیموں کی جگہ کیچڑ میں تبدیل ہو گئی۔ اسی سورۃ میں یہ بھی ذکر ہے کہ اللہ نے فرشتوں کو مسلمانوں کی مدد کے لیے بھیجا تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوں۔ گویا جب آپ کم وسائل کے باوجود یقین محکم کے ساتھ اللہ کی راہ میں چل پڑیں تو پھر امداد کے راستے غیبی اور ناقابل یقین ہوتے ہیں۔

معرکہ بدر کے نتائج نہایت اہم تھے۔ قریش کے ستر افراد مارے گئے جن میں ابو جہل جیسے بڑے سردار شامل تھے، جبکہ ستر قیدی بنائے گئے۔ اس فتح نے مدینہ کی اسلامی ریاست کو سیاسی استحکام فراہم کیا اور عرب کے قبائل کو یہ پیغام دیا کہ مسلمانوں کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں رہا۔ اس کے ساتھ ہی یہ معرکہ اسلامی اخلاقی اصولوں کی بھی مثال بنا، کیونکہ جنگی قیدیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ اس دور کی عسکری روایات کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر نرم اور مثالی تھا۔

بدر کے واقعات ہمیں کئی بنیادی اسباق فراہم کرتے ہیں۔ اول، کسی بھی اجتماعی جدوجہد میں مشاورت اور اجتماعی دانش کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔ دوم، حکمت عملی اور پیش بندی کامیابی کے لیے ناگزیر عناصر ہیں۔ سوم، اخلاقی یقین اور روحانی اعتماد کسی بھی قوم کی قوتِ ارادی کو مضبوط بناتے ہیں۔ یہی وہ اصول ہیں جنہوں نے ایک چھوٹی سی جماعت کو تاریخ کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل کیا۔

معرکہ بدر آج بھی ایک اہم سبق ہے۔ موجودہ دور میں پاکستان کی اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کے خلاف کامیابیاں ہوں یا مٹھی بھر حماس کا اسرائیل کے ناک میں دم کر دینا ہو، قانون فطرت ایک ہے کہ ایک جو یقین کی راہوں پر چل پڑتے ہیں، منزلیں ان پناہ دیتی ہیں۔ وہ مولانا ظفر علی خان نے کہا تھا کہ؛

فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی

یہ شعر محض ایک تاریخی یاد دہانی نہیں بلکہ ایک فکری پیغام بھی ہے۔ جب کوئی معاشرہ ایمان، اخلاص اور اجتماعی عزم کے ساتھ جدوجہد کرتا ہے تو تاریخ میں ایسے لمحات دوبارہ پیدا ہو سکتے ہیں جہاں کمزور نظر آنے والی قوتیں بھی بڑی تبدیلی کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔

یوں معرکہ بدر نہ صرف اسلامی تاریخ کا ایک اہم عسکری واقعہ ہے بلکہ یہ قیادت، مشاورت، اخلاقی استقامت اور حکمت عملی کا ایک ایسا نمونہ بھی ہے جس سے جدید دنیا کے سیاسی اور سماجی مباحث میں بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

پہلی آئینی شاہراہ کا یہ اسکینڈل پاکستان میں قانون کی بالادستی اور اشرافیہ کے قبضے کے خلاف ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جانی چاہیے۔ اگر ایک عام شہری کے لیے قانون سخت ہے، تو اشرافیہ بھی اس سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔

May 3, 2026

انہوں نے زور دیا کہ ٹی ٹی پی کی کارروائیاں صرف پاکستان کے لیے ہی خطرہ نہیں ہیں بلکہ پورا خطہ، بشمول ایران، وسطی ایشیا اور چین، اس کی زد میں آ سکتا ہے۔

May 3, 2026

اس جنگ میں عالم اسلام کے لیے جو سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔ وہ یہ ہے کہ تل ابیب پہلے ہم سے ساڑھے چار ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ الحرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے جانے والے لشکر کے بعد اب یہ فاصلہ چند سو کلومیٹر تک رہ گیا ہے ۔ اسرائیل اب عرب دنیا کے خلاف کوئی بھی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے قبل سو دفعہ سوچے گا ۔

May 3, 2026

طالبان ماضی میں بھی خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں، اور اب اسی حربے کو پورے شہری علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

May 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *