امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک، اہم سفارتی پیشرفت

سفارتی کوششیں جاری ہیں اور ان کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور تمام تنازعات کا حل نکالنا ہے۔ امریکی ذریعے کے مطابق ثالثی کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اور جلد مثبت نتائج کی امید ہے۔”
ایران امریکا تنازع حل کروانے کے لئے پاکستان کی کوششیں

پاکستان، ترکیہ اور مصر کا اس عمل میں کردار خطے میں ان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ یہ کوششیں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہیں۔

March 23, 2026

واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر نے سفارتی رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق ثالثی عمل میں پیشرفت بھی ہو رہی ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے وائٹ ہاؤس کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی کوششیں جاری ہیں اور ان کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور تمام تنازعات کا حل نکالنا ہے۔ امریکی ذریعے کے مطابق “ثالثی کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اور جلد مثبت نتائج کی امید ہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور مصر کا اس عمل میں کردار خطے میں ان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ یہ کوششیں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہیں۔

دیکھئیے:ٹرمپ کا ایران سے مثبت بات چیت کا دعویٰ، حملے 5 دن کیلئے مؤخر؛ تہران نے تردید کر دی

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *