جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

پاکستان اور افغانستان کے جید علماء کی جانب سے مستقل جنگ بندی کی مشترکہ اپیل؛ عیدالاضحیٰ تک سیز فائر بڑھانے کی درخواست

علماء نے عیدالفطر کے موقع پر جاری سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے عیدالاضحیٰ تک بڑھایا جائے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائز میں توسیع کی درخواست

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جاری کشیدگی کے باعث عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا انسانی ہمدردی اور اسلامی تعلیمات کے پیش نظر فوری اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے

March 24, 2026

اسلام آباد/کابل: پاکستان اور افغانستان کے جید علماء نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مستقل جنگ بندی پر زور دیا ہے اور عیدالاضحیٰ تک سیز فائر میں توسیع کی اپیل کی ہے۔

علماء کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، اس لیے کشیدگی اور تصادم دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جاری کشیدگی کے باعث عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا انسانی ہمدردی اور اسلامی تعلیمات کے پیش نظر فوری اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔

علماء نے عیدالفطر کے موقع پر جاری سیز فائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے عیدالاضحیٰ تک بڑھایا جائے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

مشترکہ اعلامیے میں دونوں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دی جائے اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

علماء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے، امن اور استحکام کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

دیکھئیے:امریکی دباؤ کے آگے جھکاؤ؟ طالبان نے ڈالرز کے بدلے امریکی شہری رہا کر دیا

متعلقہ مضامین

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *