امریکی دباؤ کے آگے جھکاؤ؟ طالبان نے ڈالرز کے بدلے امریکی شہری رہا کر دیا

تقریباً دو ہفتے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ڈینس کوائل کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اس پیشرفت کو امریکی دباؤ سے جوڑا جا رہا ہے
افغانستان نے امریکی شہری رہا کر دیا

امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کی سفارتی کوششوں اور مسلسل رابطوں نے بھی اس پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا

March 24, 2026

کابل: افغانستان کی جانب سے امریکی شہری ڈینس کوائل کی رہائی کو بظاہر انسانی ہمدردی کا اقدام قرار دیا گیا، تاہم مبصرین اور ذرائع اسے امریکی دباؤ اور سفارتی مطالبات کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

افغان حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ رہائی سپریم کورٹ کے فیصلے اور عیدالفطر سے قبل اہلخانہ کی اپیل کے تناظر میں کی گئی، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام کے پیچھے اصل محرکات مختلف ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ڈینس کوائل کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اس پیشرفت کو امریکی دباؤ سے جوڑا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو درپیش معاشی مشکلات اور بیرونی مالی انحصار بھی ایسے فیصلوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکا سے آنے والی مالی معاونت طالبان حکومت کیلئے اہم حیثیت رکھتی ہے، جس کے باعث اس نوعیت کے اقدامات کو سفارتی حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

تاہم افغان حکام نے اس تاثر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی اور اسے انسانی ہمدردی اور خیرسگالی کا اقدام قرار دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیشرفت بیک وقت دو مختلف بیانیوں کو جنم دے رہی ہے، ایک طرف اسے مثبت سفارتی قدم کہا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب اسے بیرونی دباؤ کے تحت کیا گیا فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2026: پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار، سرحد پار پناہ گاہیں بنیادی وجہ قرار

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *