افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

کوئٹہ میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں آزادی ایتھلیٹکس کے مقابلوں کے ساتھ باکسر عابدہ بتول نے عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سےٹیلیفونک رابطہ، حملوں کی مذمت اور مکمل یکجہتی کا اظہار

امیر قطر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا
شہباز شریف سے قطر کے امیر کا رابطہ

وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

March 25, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال، جاری کشیدگی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے امیر قطر اور قطری عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، جس کا امیر قطر نے بھی خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر قطر کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے قطر کی جانب سے حالیہ صورتحال میں تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کو سراہا اور امیر قطر کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور امن کیلئے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔

امیر قطر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

دیکھئیے:عوام کو مہنگے تیل کے اثرات سے بچانے کے لئے حکومت کا بڑا ریلیف اقدام؛ اوگرا کو 27 ارب روپے جاری

متعلقہ مضامین

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *