"> مشرق وسطیٰ جنگ نے عالمی تجارتی نقشہ بدل دیا، پاکستان گلوبل ٹریڈ ہب بن گیا - HTN Urdu مشرق وسطیٰ جنگ نے عالمی تجارتی نقشہ بدل دیا، پاکستان گلوبل ٹریڈ ہب بن گیا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

مشرق وسطیٰ جنگ نے عالمی تجارتی نقشہ بدل دیا، پاکستان گلوبل ٹریڈ ہب بن گیا

صرف 24 دنوں میں کراچی پورٹ پر 8313 کنٹینرز کی ہینڈلنگ ہوئی، جو 2025 کے پورے سال کے برابر ہے۔
پاکستانی نیا تجارتی ہب بن گیا

جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل نے 5286 جبکہ ہچیسن پورٹ نے 1827 کنٹینرز کی ترسیل مکمل کی

March 27, 2026

کراچی: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی تجارتی راستوں میں تبدیلی نے پاکستان کو خطے میں ایک اہم تجارتی اور لاجسٹک ہب کے طور پر ابھار دیا ہے، جہاں بندرگاہی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

کاروباری جریدوں کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ صرف 24 دنوں میں کراچی پورٹ پر 8313 کنٹینرز کی ہینڈلنگ ہوئی، جو 2025 کے پورے سال کے برابر ہے۔

رپورٹس کے مطابق خلیج عرب میں شپنگ رکاوٹوں کے باعث جہازوں کے روٹس تبدیل ہوئے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی بندرگاہیں متبادل مرکز کے طور پر سامنے آئیں۔ جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل نے 5286 جبکہ ہچیسن پورٹ نے 1827 کنٹینرز کی ترسیل مکمل کی، جبکہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر بھی 1200 کنٹینرز ہینڈل کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال پاکستان کیلئے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ خود کو مستقل ٹرانس شپمنٹ اور تجارتی مرکز کے طور پر منوائے، خصوصاً جب دنیا متبادل محفوظ راستوں کی تلاش میں ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور جدید بندرگاہی انفرااسٹرکچر پاکستان کو خطے میں ایک مضبوط لاجسٹک ہب بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس پیشرفت سے ملکی معیشت کو بھی نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

دیکھئیے:پاکستان چین رابطہ، مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر اتفاق؛ اسلام آباد ممکنہ سفارتی مرکز

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *