امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان وزیر خارجہ کا یو اے ای سے رابطہ: پاکستان کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی

اماراتی وزیر خارجہ نے بھی افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو غیر مفید قرار دیتے ہوئے اس کے حل کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی
اٖفغان یو اے ای رابطہ

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں تاکہ افغان سرزمین کسی بھی قسم کی دہشتگرد سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ ہو۔

March 29, 2026

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان بطور ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ مسائل کو مذاکرات اور باہمی مفاہمت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے اور کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور افغانستان، پاکستان اور امریکا کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں تاکہ افغان سرزمین کسی بھی قسم کی دہشتگرد سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کی نوعیت دفاعی رہی ہے، تاہم اگر جارحیت کی گئی تو افغانستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

گفتگو کے دوران اماراتی وزیر خارجہ نے بھی افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو غیر مفید قرار دیتے ہوئے اس کے حل کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ افغان وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی کشیدگی کو خطرناک قرار دیا، جبکہ امارات نے بھی علاقائی امن کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دیکھئیے:افغان طالبان کی مبینہ سرپرستی کا انکشاف: ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کابل کے ‘گرین زون’ میں روپوش

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *