ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

August 23, 2026

بنوں اور لکی مروت میں نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں، بھتہ خوری اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کا انکشاف۔

August 23, 2026

بلوچستان میں بی ایل اے کے ڈرونز اور جدید ہتھیاروں کے استعمال پر سوالات، عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر شدید تنقید۔

August 23, 2026

سہیل آفریدی کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگو پہنچنے کی اطلاعات کے بعد سرکاری وسائل کے سیاسی استعمال کا معاملہ زیرِ بحث آگیا۔

August 23, 2026

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مربوط حملے کو ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 23, 2026

افغان طالبان نے نئے قانون کے تحت ملک بھر میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ پولیس کا نام تبدیل کرکے شرطہ رکھ دیا گیا ہے۔

August 23, 2026

چین کی میزبانی میں پاک افغان امن مذاکرات کا آغاز،اُرومچی میں کل اہم اجلاس متوقع

پاکستان اور افغانستان کے وفود میں سکیورٹی، دفاع اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، جو سرحدی صورتحال، دہشتگردی اور باہمی تعلقات کے امور پر بات چیت کریں گے۔
پاک افغان مذاکرات

مذاکرات میں چین دونوں فریقین کے مؤقف کو تفصیل سے سنے گا اور اس کے بعد ایک ایسا باہمی قابلِ قبول اور قابلِ تصدیق میکنزم تشکیل دینے کی کوشش کرے گا

April 1, 2026

بیجنگ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم امن مذاکرات کا آغاز کل بدھ کے روز چین کے شہر اُرومچی میں ہوگا، جس کی میزبانی اور ثالثی چین کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات چین کی طویل اور بھرپور سفارتی کوششوں کے بعد ممکن ہوئے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلا باقاعدہ دور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے دونوں ممالک کو غیرجانبدار اور مخلصانہ ماحول میں مذاکرات کیلئے اُرومچی مدعو کیا ہے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں قطر، ترکیہ اور سعودی عرب میں ہونے والے سابقہ مذاکرات کی پیشرفت اور پس منظر کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں چین دونوں فریقین کے مؤقف کو تفصیل سے سنے گا اور اس کے بعد ایک ایسا باہمی قابلِ قبول اور قابلِ تصدیق میکنزم تشکیل دینے کی کوشش کرے گا جو جاری کشیدگی اور اہم تنازعات کے حل میں مدد دے سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود میں سکیورٹی، دفاع اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، جو سرحدی صورتحال، دہشتگردی اور باہمی تعلقات کے امور پر بات چیت کریں گے۔

چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک پُرامن اور متوازن حل نکالنے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاک۔افغان تعلقات مختلف چیلنجز سے گزر رہے ہیں۔

دیکھئیے:چین اور پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ، جنگ بندی اور مذاکرات پر زور

متعلقہ مضامین

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

August 23, 2026

بنوں اور لکی مروت میں نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں، بھتہ خوری اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کا انکشاف۔

August 23, 2026

بلوچستان میں بی ایل اے کے ڈرونز اور جدید ہتھیاروں کے استعمال پر سوالات، عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر شدید تنقید۔

August 23, 2026

سہیل آفریدی کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگو پہنچنے کی اطلاعات کے بعد سرکاری وسائل کے سیاسی استعمال کا معاملہ زیرِ بحث آگیا۔

August 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *