کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

بلوچستان میں افغان دہشتگرد گرفتار، تعلق ٹی ٹی پی سے تھا؛ وزیر داخلہ بلوچستان نے افغانستان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سیکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے اور وہ بلوچستان میں ’لالو‘ کے نام سے سرگرم تھا۔
بلوچستان میں افغان دہشتگرد گرفتار، تعلق ٹی ٹی پی سے تھا؛ وزیر داخلہ بلوچستان نے افغانستان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مختلف سازشوں میں مصروف ہیں تاہم ریاستی ادارے ان کوششوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

April 5, 2026

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، اس لیے افغان مہاجرین کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے ملک واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ریاستی پالیسی کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مختلف سازشوں میں مصروف ہیں تاہم ریاستی ادارے ان کوششوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے، لیکن خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو بدامنی کا شکار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغانستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے ایسے عناصر کے لیے سہولت کاری کا ذریعہ بن رہا ہے جو پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی افغان عوام سے کوئی دشمنی نہیں اور ایک پرامن و مستحکم افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

افغان دہشتگرد گرفتار

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان داخلہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے اور وہ بلوچستان میں ’لالو‘ کے نام سے سرگرم تھا۔ ان کے مطابق گرفتار شخص کا بھائی افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہے، جو دونوں تنظیموں کے باہمی روابط کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بلوچستان میں ہزاروں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں اور متعدد افغان شہری دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی اے اور کالعدم ٹی ٹی پی مل کر صوبے میں حملے کرتے ہیں جبکہ بعض افراد نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی استعمال کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو بھی ملک یا عنصر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *