کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

سکیورٹی فورسز کا وادیٔ تیراہ میں کامیاب آپریشن: لشکرِ اسلام کے 3 دہشت گرد جہنم واصل

خیبر پختونخوا کے علاقے تیراہ (آکاخیل) میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں لشکرِ اسلام کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خان عالم عرف رضوان، رفیق عرف حقیار اور حمزہ شامل ہیں
سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: وادیٔ تیراہ میں لشکرِ اسلام کے 3 دہشت گرد ہلاک جہنم واصل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کاروائی میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 8 سے 10 جنگجو شامل تھے

April 6, 2026

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب اور انتہائی درست کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ یہ آپریشن وادی تیراہ کے علاقے آکاخیل میں “زرمین گل چوک” کے قریب اس وقت کیا گیا جب سکیورٹی فورسز کو وہاں کالعدم تنظیم ‘لشکرِ اسلام’ کے کارندوں کی موجودگی کی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کاروائی میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 8 سے 10 جنگجو شامل تھے۔ فورسز کی اس کاروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت خان عالم عرف رضوان، رفیق عرف حقیار اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے نیٹ ورک

مذکورہ آپریشن سکیورٹی فورسز کی جانب سے دشمن نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ وادی تیراہ کے دشوار گزار علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ حالیہ کاروائی نے ‘لشکرِ اسلام’ کے تنظیمی ڈھانچے کو کمزور کر دیا ہے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سکیورٹی فورسز کا عزم

پاکستانی سکیورٹی فورسز وادی تیراہ اور ملحقہ بیلٹ میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف اس طرح کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ کسی بھی شرپسند گروہ کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہ مل سکے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے تاکہ فرار ہونے والے زخمی دہشت گردوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

دیکھیے: مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کا تعاون ناگزیر ہے: پاکستان

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *