"> امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کے کردار پر عالمی رائے عامہ بدل گئی، بھارتی صارفین بھی معترف - HTN Urdu امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کے کردار پر عالمی رائے عامہ بدل گئی، بھارتی صارفین بھی معترف
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کے کردار پر عالمی رائے عامہ بدل گئی، بھارتی صارفین بھی معترف

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل میں بھارت کی عدم موجودگی پر اپنی حکومت پر تنقید بھی کی اور سفارتی سطح پر کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھائے۔
پاکستانی ثالثی کی عالمی تعریف

جنگ بندی سے قبل صورتحال اس کے برعکس تھی، جب تقریباً 91 فیصد صارفین پاکستان کے ثالثی کردار پر تنقید کر رہے تھے، تاہم حالیہ کامیابی کے بعد یہ رجحان یکسر تبدیل ہو گیا۔

April 10, 2026

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار کے بعد عالمی رائے عامہ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں دنیا بھر میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے، حتیٰ کہ بھارتی صارفین بھی تعریف کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ڈیجیٹل تجزیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 8 اپریل کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تقریباً 71 فیصد صارفین نے ثالثی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ تعریف پاکستان کے اندر سے سامنے آئی، تاہم امریکا اور بھارت کے صارفین کی جانب سے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل میں بھارت کی عدم موجودگی پر اپنی حکومت پر تنقید بھی کی اور سفارتی سطح پر کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھائے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی سے قبل صورتحال اس کے برعکس تھی، جب تقریباً 91 فیصد صارفین پاکستان کے ثالثی کردار پر تنقید کر رہے تھے، تاہم حالیہ کامیابی کے بعد یہ رجحان یکسر تبدیل ہو گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تبدیلی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان کی فعال سفارتکاری نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا بلکہ عالمی سطح پر اس کے مثبت امیج کو بھی تقویت دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد پاکستان کا کردار ایک بااعتماد ثالث کے طور پر مزید مستحکم ہوا ہے، جس کے اثرات آئندہ سفارتی معاملات میں بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

دیکھئیے:سعودی وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان؛ گوادر میں 10 ارب ڈالر آئل ریفائنری کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *