افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

ایران کے ساتھ ڈیل ہوئی تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، پاکستان نے جنگ بندی میں بہترین کردار ادا کیا ہے: ٹرمپ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل اسلام آباد میں ہوئی تو میں وہاں جا سکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی میں بہت عمدہ کردار ادا کیا اور پاکستانی قیادت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
ٹرمپ پاکستان جا سکتے ہیں

ٹرمپ نے کہا کہ “پاکستان کے فیلڈ مارشل زبردست شخصیت ہیں اور وزیراعظم بھی بہت اچھے ہیں”، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

April 16, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی صورت میں وہ اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں، جبکہ انہوں نے جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے کردار اور قیادت کو سراہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “اگر ایران کے ساتھ ڈیل اسلام آباد میں ہوئی تو میں وہاں جا سکتا ہوں”، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی میں “بہت عمدہ” کردار ادا کیا اور پاکستانی قیادت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ “پاکستان کے فیلڈ مارشل زبردست شخصیت ہیں اور وزیراعظم بھی بہت اچھے ہیں”، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور “ایران تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق کر چکا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اگلا مذاکراتی دور ممکنہ طور پر ہفتے کے آخر میں ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صورتحال مثبت سمت میں جا رہی ہے اور “ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں”، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اور اب ایران ان امور پر آمادگی ظاہر کر رہا ہے جن پر وہ پہلے تیار نہیں تھا۔ ٹرمپ کے مطابق ایران نے “نیوکلیئر ڈسٹ” واپس کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت ہوگی یا نہیں، تاہم موجودہ پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔

لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کے عمل میں حزب اللہ بھی شامل ہو گی، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور اسلام آباد کو ممکنہ مذاکراتی مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں کسی بھی معاہدے کی صورت میں عالمی سطح کی اہم پیشرفت متوقع ہے۔

دیکھئیے:لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، ٹرمپ نے اعلان کر دیا

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *