کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش کے دوران افغان نژاد ٹی ٹی پی دہشت گرد مارا گیا: لاش افغان حکام کے حوالے کر دی گئی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند کی شناخت عبداللہ جان عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان صوبہ پکتیا کے ضلع گردیز کا رہائشی تھا۔وہ مبینہ طور پر ٹی ٹی پی سے وابستہ تھا اور خوست کے علاقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
افغان دہشتگرد ہلاک

April 19, 2026

شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ایک افغان شدت پسند ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند کی شناخت عبداللہ جان عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان صوبہ پکتیا کے ضلع گردیز کا رہائشی تھا۔ وہ مبینہ طور پر ٹی ٹی پی سے وابستہ تھا اور خوست کے علاقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شدت پسند مارا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند کی لاش افغان حدود میں رہ گئی تھی، جسے بعد ازاں افغان طالبان حکام نے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عبداللہ جان کی نماز جنازہ 13 اپریل کو افغانستان میں ادا کی گئی، جس میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں، تاہم فورسز چوکس ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بارہا افغان حکام سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیکھئیے:رحیمہ بی بی کیس: دہشت گردی میں خواتین کا استعمال اور سرحد پار محفوظ ٹھکانوں کا انکشاف

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *