افغانستان کی اسلامی وحدت پارٹی کے سربراہ محمد محقق نے ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

April 20, 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کو سفارتی عمل میں واحد باضابطہ ثالث قرار دیتے ہوئے خطے میں اسلام آباد کے کلیدی کردار کی تصدیق کی ہے۔

April 20, 2026

امریکی جریدے ‘دی ہل’ میں برہما چیلانی کے مضمون کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ماہرین نے ’نیوکلیئر اسلامزم‘ کے بیانیے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے مغربی دوہرے معیار کو مسترد کر دیا ہے۔

April 20, 2026

افغانستان کے صوبہ نیمروز میں مبینہ پاکستانی ڈرون حملے کی اطلاعات، طالبان حکام کی جانب سے ڈرون پر فائرنگ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

April 20, 2026

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی؛ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کا اہم رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختار خودکش بمبار سمیت ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز کی شہادت میں ملوث ماسٹر مائنڈ انجام کو پہنچ گیا۔

April 20, 2026

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون پولیس افسر کی شہادت؛ خضدار میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران لیڈی کانسٹیبل ملک ناز شہید، شوہر کے بعد اہلیہ نے بھی وطن پر جان قربان کر دی۔

April 20, 2026

امریکہ ایران مذاکرات؛ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 18 ہزار اہلکار تعینات

امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ؛ 18 ہزار اہلکار تعینات، ریڈ زون سیل اور میٹرو بس سروس معطل، جڑواں شہروں میں سنائپرز اور رینجرز نے مورچے سنبھال لیے۔

اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات۔ 18 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، ریڈ زون کی مکمل ناکہ بندی اور میٹرو بس سروس کی معطلی۔ غیر ملکی وفود کی آمد کے لیے شہر اقتدار کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا۔

April 20, 2026

امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے ‘ریڈ الرٹ’ جاری کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، پاک رینجرز اور ایف سی کے مجموعی طور پر 18 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں بھی سییورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ریڈ زون سیل

انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیشِ نظر ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے، جبکہ جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔ معزز مہمانوں کو ریڈ زون کے ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، جس کے گرد سیکیورٹی کا فول پروف حصار قائم کر دیا گیا ہے۔

رینجرز اور سنائپرز کی تعیناتی

سیکیورٹی پلان کے مطابق نور خان ایئر بیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے لے کر ریڈ زون تک کے تمام راستوں پر واقع اہم عمارتوں کی چھتوں پر رینجرز اور سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ روٹ کے راستوں پر گرین بیلٹس اور سروس روڈز کو کلیئر رکھا جائے گا، جبکہ پاک آرمی اور اسلام آباد پولیس مشترکہ ناکوں پر چیکنگ کے فرائض سرانجام دیں گی۔

اہلکاروں کے لیے سخت ضابطہ اخلاق

ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی افسران اور اہلکاروں کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تمام اہلکار اینٹی رائٹ کٹس کے استعمال کے پابند ہوں گے اور ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پنجاب کے 10 اضلاع سے 7 ہزار اضافی نفری بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے تاکہ بین الاقوامی اہمیت کے حامل ان مذاکرات کے لیے پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

افغانستان کی اسلامی وحدت پارٹی کے سربراہ محمد محقق نے ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

April 20, 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کو سفارتی عمل میں واحد باضابطہ ثالث قرار دیتے ہوئے خطے میں اسلام آباد کے کلیدی کردار کی تصدیق کی ہے۔

April 20, 2026

امریکی جریدے ‘دی ہل’ میں برہما چیلانی کے مضمون کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ماہرین نے ’نیوکلیئر اسلامزم‘ کے بیانیے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے مغربی دوہرے معیار کو مسترد کر دیا ہے۔

April 20, 2026

افغانستان کے صوبہ نیمروز میں مبینہ پاکستانی ڈرون حملے کی اطلاعات، طالبان حکام کی جانب سے ڈرون پر فائرنگ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

April 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *