رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کا بیان ‘پراکسی وار’ کا اعتراف قرار؛ کابل کا ٹی ٹی پی سے گٹھ جوڑ بے نقاب

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان پاک افغان تعلقات میں نئی کشیدگی کا باعث بن گیا؛ پاکستان نے افغان میڈیا کے جارحانہ کردار کی تعریف کو ‘پراکسی وار’ کا اعتراف قرار دے دیا، ٹی ٹی پی اور افغان حکومت کے گٹھ جوڑ پر شدید تحفظات۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان پاک افغان تعلقات میں نئی کشیدگی کا باعث بن گیا؛ پاکستان نے افغان میڈیا کے جارحانہ کردار کی تعریف کو 'پراکسی وار' کا اعتراف قرار دے دیا، ٹی ٹی پی اور افغان حکومت کے گٹھ جوڑ پر شدید تحفظات۔

اسلام آباد اور کابل کے درمیان سفارتی تلخی میں اضافہ۔ ذبیح اللہ مجاہد کے حالیہ بیان پر پاکستانی حکام کا سخت ردِعمل؛ ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کا 'محفوظ اثاثہ' قرار دیتے ہوئے کابل کی پالیسی پر کڑی تنقید۔

April 20, 2026

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی ایک حالیہ ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جسے سفارتی حلقوں میں محض خطاب نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ‘پراکسی وار’ کا باضابطہ اعتراف تصور کیا جا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے خلاف میڈیا کے جارحانہ کردار کی کھلے عام تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران افغان میڈیا اپنی افواج اور دفاعی اداروں کے ساتھ پہلی صف میں کھڑا رہا۔

پاکستانی حکام کا سخت ردِعمل

ایک اعلیٰ پاکستانی بیوروکریٹ کے مطابق ٹی ٹی اے کی جانب سے پاکستان مخالف میڈیا کوریج کی سرپرستی دراصل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ان کے گٹھ جوڑ کا بین ثبوت ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ ریاستی سطح پر دشمنی کو “قومی مفاد” کا درجہ دے کر کابل انتظامیہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا کوئی مجبوری نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی دشمنانہ پالیسی ہے۔

ٹی ٹی پی: کابل کا اثاثہ

پاکستانی حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی “میڈیا فرنٹ لائن” کی تعریف تبھی کی جاتی ہے جب آپ خود عسکری فرنٹ لائن کی پشت پناہی کر رہے ہوں۔ دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ افغان طالبان دراصل ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے لیے نظریاتی اور عملی سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں کوئی “مہاجر گروہ” نہیں بلکہ کابل کا ایک محفوظ اثاثہ ہے جسے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

سفارتی موؤف

پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ اگرچہ وہ ہمیشہ سے ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کا خواہاں رہا ہے، تاہم پاکستان کے قاتلوں کو پناہ دینے والوں کے لیے اب مزید “مہمان نوازی” ممکن نہیں۔ سفارتی مبصرین کا خیال ہے کہ ذبیح اللہ مجاہد کے اس اعتراف کے بعد پاک افغان تعلقات میں مزید تلخی پیدا ہوگی اور پاکستان بین الاقوامی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنی سرحدی حفاظت کے لیے مزید سخت اقدامات کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *